ہلاک ہو جائیں مگر خدا کی زندگی میرے لئے کافی ہے۔) لقدذاق ھذا الموت من کان قبلنا ونحن نلوق الموت من بعد ذالک ہم سے پہلے یہ موت چکھ چکے ہیں، ہم بھی ان کے بعد موت کا مزہ چکھیں گے۔ فان مت فاذکرنی بذکرمحبب فقدکان جمافی رضاک مسالک اگر میں مر جاؤں تو مجھے محبت سے یاد رکھنا کیونکہ تمہاری خوشنودی کے لئے میری راہیں بے شمار تھیں۔ والاففی دہرالصلوۃ بدعوۃ یلقی بھا المسجون فی نارمالک یہ نہیں تو کم از کم ہر نماز کے بعد دعا میں یاد رکھنا کہ جس سے جہنم کے قیدی کو کچھ نفع پہنچے۔ علیک سلام اللّٰه حیاومیتا ومن بعد ماتحیاعتیقالمالک تجھ پر ہر حال میں اللہ کی سلامتی ہو جیتے جی، میرے پیچھے اور جب دوبارہ زندہ کئے جاؤ سکرات موت کے شدائد حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ عیادت کو آئے تو حجاج نے ان سے اپنی تکلیفوں کا شکوہ کیا۔ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا:”میں تجھے منع نہیں کرتا تھا کہ نیکوکاروں کونہ سنتامگرافسوس تم نے نہیں سنا۔ ‘‘ |