Maktaba Wahhabi

111 - 244
صحابیوں کے حق میں وصیت کی ہے اور فقراء ومساکین! فقرا و مساکین! انہیں اپنی روزی میں شریک کرو اور تمہارے غلام!تمہارے غلام!غلاموں کا خیال رکھنا۔ خدا کے باب میں اگرکسی کی بھی پرواہ نہ کرو گے تو بھی اللہ تمہارے دشمنوں سے تمہیں محفوظ کر دے گا۔ اللہ کے بندوں پر شفقت کرو، میٹھی بات کرو۔ ایساہی اللہ نے حکم دیا ہے۔ امر بالمعروف نہی عن المنکر نہ چھوڑنا اور نہ تمہارے اشرار تم پرمسلط کر دئیے جائیں گے، پھر تم دعائیں کرو گے مگر قبول نہ ہوں گی۔ باہم ملے جلے رہو، بے تکلف اور سادگی پسندرہو۔ خبردار!ایک دوسرے سے نہ کٹنا اور نہ آپس میں پھوٹ ڈالنا، نیکی اور تقویٰ پر باہم مددگار ہو۔ مگر گناہ اور زیادتی میں کسی کی مدد نہ کرو، اللہ سے ڈرو کیونکہ اس کا عذاب بڑا ہی سخت ہے۔ اے اہل بیت!اللہ تمہیں محفوظ رکھے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے طریقہ پر قائم رکھے۔ میں تمہیں اللہ ہی کے سپردکرتا ہوں، تمہارے لئے سلامتی اور برکت چاہتا ہوں۔ ‘‘ اس بعد۔ لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ۔ کہا اور ہمیشہ کے لئے آنکھیں بند کر لیں۔[1] تدفین کے بعد تدفین کے بعد دوسرے دن حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجدمیں خطبہ دیا:
Flag Counter