Maktaba Wahhabi

102 - 244
انہیں بگاڑ دے۔[1] حادثہ سے پہلے آپ کی کنیز ام جعفر کی روایت ہے کہ واقعہ قتل سے چند دن پہلے میں آپ کے ہاتھ دھلا رہی تھی کہ آپ نے سراٹھایا۔ پھر داڑھی ہاتھ میں لی اور فرمایا:”حیف!تجھ پرتو خون سے رنگی جائے گی۔‘‘ [2] آپ کے بعض اصحاب کو بھی اس سازش کا پتہ چل گیا تھا، چنانچہ خود بنی مرادمیں سے ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کیا:”امیرالمومنین ! ہوشیار رہئے، یہاں کچھ لوگ آپ کے قتل کا ارادہ کر رہے ہیں۔ [3] یہ بھی معلوم ہو گیا تھا کہ کس قبیلہ میں سازش ہو رہی ہے چنانچہ ایک دن آپ نماز پڑھ رہے تھے، ایک شخص نے آ کر عرض کیا:ہوشیار رہیئے، کیونکہ قبیلہ مراد کے کچھ لوگ آپ کے قتل کی فکر میں ہیں۔ ‘‘ یہ بھی واضح ہو گیا تھا کہ کون شخص ارادہ کر رہا ہے ؟اشعت نے ایک دن ابن ملجم کو تلوار لگاتے دیکھا اور اس سے کہا:مجھے اپنی تلوار دکھاؤ۔ اس نے تلوار دکھائی تو وہ بالکل نئی تھی۔
Flag Counter