اقول: حضرت عثمان رضی الله عنہ نے جو اہلِ عالیہ کو گھر واپس جانے کی اجازت دی اس کی وجہ یہی تھی کہ اجتماع عیدین کی صورت میں نمازِ عید ادا کرلینے سے جمعہ کی فرضیت ساقط ہو جاتی ہے۔ جی چاہے نمازِ جمعہ پڑھے ، نہ جی چاہے نہ پڑھے۔ ابوداود میں ہے۔ عن عطاء بن ابی ریاح قال صلی بنا ابن الزبیر فی یوم عید فی جمعۃ اول النھار ثم رحنا الی الجمعۃ فلم یخرج الینا فصلینا وحدانا وکان ابن عباس بالطائف فلما قدم ذکرنا ذلک لہ فقال اصاب السنۃ ’’عطار رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن زبیر رضی الله عنہ نے عید کی نماز پڑھائی جمعہ کے روز سویرے ۔ پھر جب ہم لوگ نمازِ جمعہ کے واسطے حاضر ہوئے تو وہ نہیں نکلے۔ تب ہم لوگوں نے تنہا تنہا نماز پڑھ لی اور ابن عباس رضی الله عنہ طائف میں تھے۔ جب وہاں سے آئے تو ہم لوگوں نے ابن زبیر رضی الله عنہ کا یہ واقعہ بیان کیا۔ ابن عباس رضی الله عنہ نے فرمایا کہ ابن زبیر رضی الله عنہ نے سنت کے موافق کیا۔ ‘‘ اس حدیث پر منذری رحمۃ اللہ علیہ نے سکوت کیا ہے۔اور عون المعبود شرح سنن ابی داود میں ہے۔رجالہ رجال الصحیح نیز ابو داود میں ہے۔ عن ایاس بن ابی رماۃ الشامی قال شھدت معاویۃ بن ابی سفیان وھو یسال ذید بن ارقم قال اشھدت مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اجتمعا فی یوم قال نعم قال فکیف صنع قال صلی العید ثم رخص فی الجمعۃ فقال من شاء ان یصلی فلیصل خلاصہ اس کا یہ ہے کہ’’ معاویہ رضی الله عنہ نے زید بن ارقم رضی الله عنہ سے پوچھا کہ تم نے کبھی جمعہ اور عید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک دن میں پایا ہے؟ زید نے کہاں ہاں معاویہ رضی الله عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح کیا؟ زید رضی الله عنہ نے کہا کہ آپ نے عید کی نماز پڑھ لی، پھر جمعہ میں رخصت دی۔ اور فرمایا جس |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |