استدلال سمجھ کر پیش نہیں کرتے؟ جواب: چھ تکبیروں کے بارے میں ایک حدیث مرفوع اورآئی ہے جس کو امام طحاوی نے شرح معانی الآثار میں روایت کیا ہے مگر ان آئمہ مذکورین میں سے کوئی اس کو پیش نہیں کرتا۔ حالانکہ یہ لوگ اپنی تصانیف میں بہت کثرت سے شرح معانی الآثار کی روایتیں نقل کرتے ہیں اور معرض استدلال میں پیش کرتے ہیں۔پس ظاہر یہ ہے کہ ان آئمہ نے طحاوی کی اس حدیث کو ناقابلِ استدلال ہی سمجھ کر پیش نہیں کیا ۔ کیونکہ وہ حدیث ضعیف وناقابلِ استدلال ہے۔ طحاوی کی وہ حدیث یہ ہے۔ علی بن عبد الرحمن ویحییٰ بن عثمان قد حدثا فا قالا ثنا عبد اللہ بن یوسف عن یحییٰ بن حمزۃ قال حدثنی الو ضین بن عطاء ان القاسم ابا عبد الرحمن حدثہ قال حدثنی بعض اصحابب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال صلی بنا النبی صلی اللہ علیہ وسلم یوم عید فکبر اربعا واربعا ثم اقبل علینا بوجھ حین انصرف فقال لا تنسوا کتکبیرا لجنائز واشاربا صابعہ وقبض ابہا مہ۔ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو عید کے دن نماز پڑھائی۔ پس آپ نے چار چار مرتبہ تکبیریں کہیں پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد ہمارے طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ نہ بھولنا عیدین کی تکبیرات جنائز کی تکبیرات کی طرح ہیں اور اپنے انگوٹھے کو دبا کر چار انگلیوں سے اشار ہ کیا۔ اس حدیث کو ضعیف ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی سند میں وضین بن عطا واقع ہیں جن کی نسبت علامہ علاؤالدین جو ہر النقی (ص۲۹ج۱) میں لکھتے ہیں وھو واہ یعنی وضین بن عطاضعیف ہیں اور نیز اس کی سند میں قسم ابو عبد الرحمن واقع ہیں جن کی نسبت وہی علامہ علاؤالدین اپنی کتاب جرہر النقی (ص۲۰ج۲) میں لکھتے ہیں۔ واما القاسم فقد قال ابن حنبل یروی عنہ علی بن زید |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |