کلمۂ افتتاحیہ
الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین، وعلیٰ آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أما بعد:
محترم قارئین کرام کی خدمت میں مقالات کی جلد پنجم پیش کرنے کی توفیق حاصل ہو رہی ہے۔ والحمد للّٰه علی ذلک حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ۔
یہ جلد مختلف اوقات میں لکھے گئے سولہ مقالات پر مشتمل ہے۔ یہ جلد بھی اکثر و بیشتر اکابرین کی سیرت و سوانح اور ان کی خدماتِ دینیہ کے حوالے سے ہے۔ ان میں تین مقالے ایسے بھی ہیں جو پہلے کسی مجلہ میں شائع نہیں ہو سکے:
1. علامہ شہید کی یاد میں
2. مناظرِ اسلام مولانا محمد رفیق مدن پوری کی یاد میں
3. حضرت مولانا قاری نعیم الحق نعیم کی یاد میں
حضرت قاری صاحب مرحوم پر ان کے سانحۂ وفات کے ساتھ ہی کچھ تاثرات لکھ کر اپنے غم کا بوجھ ہلکا کر لیا تھا، مگر افسوس وہ شائع نہ ہو سکے۔ حضرت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کے حوالے سے ایک عرصے سے دل انگڑائیاں لے رہا تھا، ان سے جو دلی محبت رہی، قریب سے انھیں دیکھنے کا موقعہ میسر آیا، ادارۃ العلوم الاثریہ سے ان کا
|