شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ انھیں رجال کا امام قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں:’’ان کی جرح و تعدیل کو وہی مقام حاصل ہے جو امام مالک، سفیان ثوری، اوزاعی، شافعی اور ان جیسے دیگر حضرات کو احکام اور حلت و حرمت کی معرفت میں حاصل تھی۔‘‘[1]علامہ السبکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’الحافظ المشھور، شیخ الإسلام، صاحب المصنفات، إمام زمانہ، وسید أھل عصرہ، وشیخ أھل الحدیث‘‘[2]خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ میں نے حمزہ بن محمد بن طاہر الدقاق کے خط سے یہ لکھا ہوا دیکھا:جعلناک فیما بیننا ورسولناوسیطاً فلم تظلم ولم تتحوبفأنت الذي لولاک لم یعرف الوریٰولو جھدوا ما صادق من مکذب[3]محمد بن طاہر المقدسی فرماتے ہیں؛’’وہ اپنے زمانے میں اسی طرح تھے، جیسے اپنے زمانے میں امام یحییٰ بن معین تھے۔‘‘[4]حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: