عاقبت روزے بودکاں آفتابدر برش گیر دلبر انداز نقاببلاشبہ وہ جلد ہی آفتاب بن کر چمکے اور جلد غروب ہو گئے۔ بڑے خوش نصیب ہیں، جنھوں نے ان سے روشنی حاصل کی۔ ان کی مجلسوں اور محفلوں سے دل کی اجڑی دنیا کو بسایا۔ اپنے اللہ کریم کو راضی کرنے کا ان سے سلیقہ سیکھا، لیکن آہ! اپنا تو یہ حال ہے عدر مجلس وصالت خمہا کشند مرداںچوں در خسرو آید مئے در سبو نمانداللہ تعالیٰ ہماری اور ان کی لغزشوں پر نظرِ عفو فرمائے اور انھیں اعلیٰ علیین میں جگہ بخشے۔ میں نے انھیں دعائے یوسفی بکثرت پڑھتے سنا۔ امید واثق ہے کہ اللہ کریم و رحیم نے اسی کے مطابق معاملہ کیا ہو گا۔بشکریہ ہفت روزہ ’’الاسلام‘‘ ۸؍ اکتوبر ۱۹۷۶ء