خون ہو کر بہہ گیا دل دیدۂ بے تاب سےہو گیا خالی چھلک کر صبر کا پیمانہ آجمولانا اسحاق چیمہ عالمِ دینِ نبی صلی اللہ علیہ وسلمکل تھا سب کا آشنا، اُف سب سے ہے بے گانہ آجدے رہا تھا جو ہمیں کل تک پیامِ دوستیچل دیا خود توڑ کر ہم سے وہی یارانہ آجاک جھلک جس کی دوائے دردِ چشمِ شوق تھیچل دیا منہ ڈھانپ کر وہ رونقِ کاشانہ آججس کا دل مومن کے درد سے پُر درد تھاسو رہا ہے قبر میں ہر درد سے بے گانہ آجبن گیا تفسیر کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ کیاٹھ گیا دنیائے دوں سے اس کا آب و دانہ آجتو ہی اس کے غم میں اے عاجزؔ نہیں زار و نزارکتنی آنکھیں ڈھونڈتی ہیں اس کو بے تابانہ آج