عرضِ ناشر
الحمد للّٰه رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین، وعلیٰ آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، وبعد:
مقالات کی جلد چہارم قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے، اس میں مختلف اوقات میں لکھے گئے سات مقالات ہیں جو مختلف شخصیات پر مشتمل ہیں۔ ان کی طباعت کا خیال کئی بار ذہن میں آیا مگر اس کی تعمیل و تکمیل نہ ہو سکی، (لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ)۔ اسی سال مارچ، اپریل میں حرمین شریفین میں حاضری کی توفیق حاصل ہوئی تو مکہ مکرمہ میں دیرینہ مہربان فضیلۃ الشیخ المحقق الاستاذ العلامہ محمد عزیر شمس حفظہ اللہ نے ملاقات کے دوران میں بڑے اصرار سے فرمایا کہ بہت ہو چکی، اب مقالات کی چوتھی جلد شخصیات پر آنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ یہ رسائل کی نذر ہو کے رہ جائیں۔ بلکہ انھوں نے علامہ محمد حیات سندھی رحمہ اللہ کی مطبوعہ کتب کی فہرست اور غیر مطبوعہ رسائل کی نشاندہی پر مشتمل اوراق دیتے ہوئے فرمایا کہ اب اس میں تاخیر کا کوئی عذر قابلِ قبول نہیں۔
الحمد لله ثم الحمد لله، مقالات کی یہ چوتھی جلد قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ پر رسالہ ۱۳۹۱ھ میں لکھا گیا تھا، یوں چھتیس سال بعد اس میں ناگزیر جزوی ترمیم و اضافہ سے اسے دوبارہ شاملِ اشاعت کیا گیا ہے، ورنہ اگر آج کے مراجع و مصادر کو پیشِ نظر رکھ کے دوبارہ لکھا جائے تو اس
|