نشانیوں سے منہ پھیرنے والے ہیں۔ وہی اللہ ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے مدار میں تیرتے پھرتے ہیں۔‘‘[1] 2۔ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت اور ربوبیت کی متعدد نشانیاں ذکرکرتے ہوئے فرماتا ہے: ﴿ وَمِنْ آیَاتِہٖ أَنْ خَلَقَکُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ ٭ وَمِنْ آیَاتِہٖ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْا إِلَیْہَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیٰاتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ ٭ وَمِنْ آیَاتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلٰفُ أَلْسِنَتِکُمْ وَأَلْوَانِکُمْ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیٰاتٍ لِّلْعَالِمِیْنَ ٭ وَمِنْ آیَاتِہٖ مَنَامُکُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَابْتِغَاؤُکُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیٰاتٍ لِّقَوْمٍ یَسْمَعُوْنَ ٭ وَمِنْ آیَاتِہٖ یُرِیْکُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّیُنَزِّلُ مِنَ السَّمَائِ مَائً فَیُحْیِیْ بِہٖ الأرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآیٰاتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُونَ٭ وَمِنْ آیَاتِہٖ أَنْ تَقُوْمَ السَّمَائُ وَالأرْضُ بِأَمْرِہٖ ثُمَّ إِذَا دَعَاکُمْ دَعْوَۃً مِّنَ الأرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُوْنَ ﴾ ’’اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر اب تم ایک انسان ہو جو ہر جگہ پھیل رہے ہو۔اور ایک یہ کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کر سکو۔اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی ، اس میں غور وفکر کرنے والوں کیلئے کئی نشانیاں ہیں۔اور ایک یہ کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہاری زبانیں اور تمہارے رنگ مختلف بنا دئیے ، دانش مندوں کے لئے اس میں بھی یقینا کئی نشانیاں ہیں۔ نیز تمہارا رات اور دن کو سونا اور اس کا فضل تلاش کرنا بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے ، جو لوگ غور سے سنتے ہیں ان کیلئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔ اور ایک یہ کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہو اور امید بھی رکھتے ہو۔اور آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتا ہے ، سمجھنے والوں کیلئے اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں۔اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ زمین وآسمان اسی کے حکم سے(بلا ستون)قائم ہیں ، پھر جب وہ تمہیں ایک ہی دفعہ زمین میں سے پکارے گا تو تم زمین سے نکل کھڑے ہو گے۔‘‘[2] 3۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی جانوروں کے پیٹ سے نکلنے والا صاف ، سفید ، خوش رنگ ، پاکیزہ ، مزیدار اور خالص دودھ بھی ہے جو محض ایک مشروب ہی نہیں بلکہ انسانی جسم کی نشو ونما کیلئے مکمل غذا کا کام دیتا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿ وَإِنَّ لَکُمْ فِیْ الْأَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُّسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِّلشَّارِبِیْنَ ﴾ |