ساخت پر پیدا کیا ہے ، پھر ہم نے اسے ادنی ترین مخلوق کے درجہ میں لوٹا دیا ، بجز ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے۔ان کیلئے غیر منقطع اجر ہے۔‘‘ [1] ان تمام آیاتِ کریمہ سے ثابت ہوا کہ زبان کے اقرار اور دل کی تصدیق کے ساتھ ساتھ اعضاء کے اعمال بھی ایمان میں شامل ہیں۔ (۱)اوامر پر عمل اعضاء کے اعمال میں ایک تو وہ اعمال ہیں جن کا تعلق امتثالِ اوامر سے ہے ، یعنی ان احکامات پر عملدر آمد کرنے سے ہے جو اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صادر فرمائے مثلا نماز ، روزہ ، حج ، زکاۃ ، جہاد… وغیرہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤمِنُوْنَ ٭ اَلَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلاَتِہِمْ خَاشِعُوْنَ ٭وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ ٭وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِلزَّکٰاۃِ فَاعِلُوْنَ ٭ وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ ٭ إِلاَّ عَلٰی أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَامَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ٭ فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَائَ ذٰلِکَ فَأُولٰئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ ٭ وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِأَمَانَاتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رَاعُوْنَ ٭ وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلَوَاتِہِمْ یُحَافِظُوْنَ ٭ أُولٰئِکَ ہُمُ الْوَارِثُوْنَ ٭ الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ہُمْ فِیْہَا خَالِدُوْنَ﴾ ’’ ایمان والے لوگ کامیاب ہو گئے۔جو اپنی نماز میں عاجزی کرتے ہیں۔اور جو بے ہودہ باتوں سے دور رہتے ہیں۔اور جو زکاۃ ادا کرتے رہتے ہیں۔اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، سوائے اپنی بیویوں اور کنیزوں کے جو ان کے قبضہ میں ہوں ، کیونکہ ان کے معاملہ میں ان پر کوئی ملامت نہیں۔البتہ ان کے سوا جو کوئی اور ذریعہ تلاش کرے تو ایسے ہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں۔اور جو اپنی امانتوں اور عہدو پیمان کا پاس رکھتے ہیں۔اور اپنی نمازوں پر محافظت کرتے ہیں۔یہی لوگ ایسے ہیں جو فردوس کے وارث بنیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘[2] ان آیاتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی جو صفات ذکر فرمائی ہیں ان میں سے بعض کا تعلق دل سے اور بعض کا تعلق اعضاء سے ہے۔یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اعضاء کے اعمال ایمان میں شامل ہیں۔ نیز فرمایا:﴿ إِنَّمَا الْمُؤمِنُوْنَ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا وَجَاہَدُوْا بِأَمْوَالِہِمْ وَأَنْفُسِہِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ أُولٰئِکَ ہُمُ الصَّادِقُوْنَ ﴾ ’’(حقیقی)مومن تو وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے ، پھر شک میں نہیں پڑے اور اپنے |