Maktaba Wahhabi

146 - 492
4۔ مہلک بیماریاں، تنگ حالی اور مہنگائی ، بیرونی دشمن کا تسلط ، حکمرانوں کا رعایا پر ظلم اور خانہ جنگی وغیرہ یہ خطرناک نتائج رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ارشاد گرامی میں بیان فرمائے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(لَمْ تَظْہَرِ الْفَاحِشَۃُ فِی قَوْمٍ قَطُّ حَتّٰی یُعْلِنُوا بِہَا إِلَّا فَشَا فِیْہِمُ الطَّاعُونُ وَالْأوْجَاعُ الَّتِی لَمْ تَکُنْ مَضَتْ فِی أَسْلَافِہِمُ الَّذِیْنَ مَضَوْا) ’’ کسی قوم میں بے حیائی اس قدر پھیل جائے کہ وہ کھلم کھلا اس کا ارتکاب شروع کردیں تو ان میں طاعون کی بیماری پھیل جاتی ہے اور دیگر وہ امراض بھی جو ان سے پہلے لوگوں میں نہیں پائی جاتی تھیں۔‘‘ (وَلَمْ یَنْقُصُوا الْمِکْیَالَ وَالْمِیْزَانَ إِلَّا أُخِذُوْا بِالسِّنِیْنَ وَشِدَّۃِ الْمَؤنَۃِ وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَیْہِمْ) ’’ اور جب لوگ ماپ تول میں کمی کرنے لگتے ہیں تو انھیں قحط سالی ، مہنگائی اور حکمران کے ظلم کی صورت میں سزا دی جاتی ہے۔‘‘ (وَلَمْ یَمْنَعُوا زَکَاۃَ أَمْوَالِہِمْ إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَائِ ، وَلَوْ لَا الْبَہَائِمُ لَمْ یُمْطَرُوْا) ’’اورجب لوگ اپنے مالوں کی زکاۃ روک لیں تو آسمان سے بارش کا برسنا بند ہو جاتا ہے۔اور اگر جانور نہ ہوتے تو ان پر بالکل بارش نہ برستی۔‘‘ (وَلَمْ یَنْقُضُوا عَہْدَ اللّٰہِ وَعَہْدَ رَسُولِہِ إِلَّا سَلَّطَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ عَدُوًّا مِّنْ غَیْرِہِمْ ، فَأَخَذُوا بَعْضَ مَا فِی أَیْدِیْہِمْ) ’’ اور جب وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد کا پاس نہ کریں تو اللہ تعالی ان پر بیرونی دشمن کو مسلط کر دیتا ہے جو ان کی ثروت کا ایک حصہ ان سے چھین لیتا ہے۔‘‘ (وَمَا لَمْ تَحْکُمْ أَئِمَّتُہُمْ بِکِتَابِ اللّٰہِ وَیَتَخَیَّرُوا مِمَّا أَنْزَلَ اللّٰہُ إِلَّا جَعَلَ اللّٰہُ بَأْسَہُمْ بَیْنَہُمْ) ’’ اور جب ان کے حکمران کتاب اللہ کی روشنی میں فیصلے کرنا چھوڑ دیں اور اس کے دین پر عملدرآمد نہ کریں تو اللہ تعالی ان کو آپس میں لڑا دیتا ہے۔‘‘[1] اسی طرح ابن عباس رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے: (مَا ظَہَرَ الْغَلُولُ فِی قَوْمٍ إِلَّا أَلْقَی اللّٰہُ فِی قُلُوبِہِمُ الرُّعْبَ ، وَلَا فَشَا الزِّنَا فِی قَوْمٍ إِلَّا کَثُرَ فِیْہِمُ الْمَوْتُ ،وَلَا نَقَصَ قَوْمٌ الْمِکْیَالَ وَالْمِیْزَانَ إِلَّا قَطَعَ عَنْہُمُ الرِّزْقَ ، وَلَا حَکَمَ قَوْمٌ بِغَیْرِ حَقٍّ إِلَّا فَشَا فِیْہِمُ الدَّمُ ، وَلَا خَتَرَ قَوْمٌ بِالْعَہْدِ إِلَّا سَلَّطَ عَلَیْہِمْ عَدُوَّہُمْ)
Flag Counter