Maktaba Wahhabi

131 - 492
اور ذرا بھی تحقیق نہیں کرتے کہ ان کی باتیں قرآن وسنت کے مطابق ہیں یا نہیں ! بلکہ بات اِس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے ، چنانچہ بہت سارے لوگوں نے اپنے مولویوں اور پیروں کو تحلیل وتحریم کا اختیار بھی دے رکھا ہے ! یعنی وہ جس چیز کو حلال کہیں تو وہ اسے حلال سمجھ لیتے ہیں اور وہ جس چیز کو حرام کہیں تو وہ اسے حرام سمجھ لیتے ہیں ! ایسے ہی لوگوں کے متعلق اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿ اِتَّخَذُوْا أَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ أَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ ﴾ ’’ انھوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا۔‘‘[1] یہ آیت کریمہ اگرچہ یہود ونصاری کے متعلق ہے کہ جن کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (أَمَا إِنَّہُمْ لَمْ یَکُوْنُوْا یَعْبُدُوْنَہُمْ،وَلٰکِنَّہُمْ کَانُوْا إِذَا أَحَلَّوْا لَہُمْ شَیْئًا اِسْتَحَلَّوْہُ،وَإِذَا حَرَّمُوْا عَلَیْہِمْ شَیْئًا حَرَّمُوْہُ) ’’ خبردار ! وہ ان کی عبادت نہیں کرتے تھے بلکہ وہ جب کسی چیز کو حلال قرار دیتے تو اسے یہ حلال تصور کر لیتے اور وہ جب کسی چیز کو حرام کہتے تو اسے یہ حرام مان لیتے۔‘‘[2] تاہم یہود ونصاری جیسا طرز عمل اگر مسلمان بھی اختیار کرلیں اوروہ اپنے علماء ومشائخ کو وہی اختیار دے دیں جو یہود ونصاری نے اپنے علماء اور درویشوں کو دے رکھا تھا تو یقینا یہ طرز عمل قابل مذمت ہے اور قطعی طور پر اس کی ستائش نہیں کی جا سکتی۔ مسلمان بھائیو ! کئی لوگ ایسے بھی ہیں کہ جو بعض ائمۂ دین رحمہم اللہ کی اندھی تقلید کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی تقلید کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ! ایسے لوگوں کو ذرا سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کہ 1۔ کیا قرآن مجید میں اللہ تعالی نے ائمۂ اربعہ رحمہم اللہ میں سے کسی کا نام لے کر ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اس کی تقلید کریں ؟ اگر نہیں دیا تو کوئی شخص یہ جسارت کیسے کر سکتا ہے کہ تقلید کرنا واجب ہے اور اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں! 2۔ کیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو کسی امام کی تقلید کا پابند کیا ہے ؟ اگر نہیں کیا تو پھر ہم کون ہوتے ہیں کہ اپنی طرف سے کسی امام کی تقلید کا بندھن اپنے گلوں میں خود ہی ڈال لیں ؟ اور پھر لوگوں پر بھی یہ بات فر ض کریں کہ تقلید کرو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے ؟ 3۔ قرون اولی کے لوگ ، جنھیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین لوگ قرار دیا ‘ کیا وہ بھی کسی امام کی تقلید کرتے تھے ؟ اگر وہ تقلید کرتے تھے تو بتایا جائے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کس کی تقلید کرتے تھے ؟ تابعین رحمہم اللہ کس کی تقلید کرتے تھے ؟ اور تبع تابعین رحمہم اللہ کس کی تقلید کرتے تھے ؟ اگروہ لوگ کسی کی تقلید نہیں کرتے تھے تو پھر کسی بھی مسلمان کو
Flag Counter