Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

507
3۔ سعی: صفا کے قریب جا کر{إنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ} پڑھیں، پھر صفا پہ چڑھ جائیں اور خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے یہ دعا پڑھیں : (لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ‘ یُحْیِی وَیُمِیْتُ، وَھُوَ عَلٰی کُلّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، أنْجَزَ وَعْدَہُ وَنَصَرَ عَبْدَہُ وَھَزَمَ الأحْزَابَ وَحْدَہُ ) پھر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگیں، تین مرتبہ اسی طرح کرکے مروہ کی طرف روانہ ہو جائیں۔ راستے میں دو سبز نشانوں کے درمیان دوڑیں۔ البتہ عورتیں اور ان کے ساتھ جانے والے مرد نہیں دوڑیں گے۔پھر عام رفتار میں چلتے ہوئے مروہ پر پہنچیں، یہاں پہنچ کر ایک چکر پورا ہو جائے گا۔ اب یہاں بھی وہی کریں جو آپ نے صفا پر کیا تھا۔ پھر واپس صفا کی طرف آئیں، راستے میں دو سبز نشانوں کے درمیان دوڑیں، صفا پہ پہنچ کر دوسرا چکر مکمل ہو جائے گا۔ پھر اسی طرح سات چکر پورے کریں ، آخری چکر مروہ پر پورا ہو گا۔ دورانِ سعی ذکر ، دعا اور تلاوتِ قرآن میں مشغول رہیں۔ بعض غلطیاں : صفا اور مروہ پر قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھوں سے اشارہ کرنا۔ اقامت ِ نماز ہو جانے کے بعد بھی سعی جاری رکھنا۔ سعی کے سات چکروں کی بجائے چودہ چکر لگانا۔ 4۔سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا : صفا اور مروہ کے درمیان سعی مکمل کرکے سر منڈوا لیں یا پورے سر کے بال چھوٹے کروا لیں۔ تاہم سر کے بال منڈوانا افضل ہے۔ عورت اپنی ہرچوٹی سے انگلی کے ایک پورے کے برابر بال کٹوائے۔ مردوں کا سر کے کچھ حصے سے بال کٹوا کر حلال ہو جانا خلافِ سنت ہے۔ اس طرح آپ کا عمرہ مکمل ہو جائے گا اور احرام کی وجہ سے جو پابندیاں لگی تھیں وہ ختم ہو جائیں گی۔ اب آپ احرام کھول سکتے ہیں۔ اللہ رب العزت ہمیں اور حجاج کرام کو عمرۂ مقبولہ نصیب فرمائے۔ آمین دوسرا خطبہ پہلے خطبۂ جمعہ میں ہم نے حج کی اہمیت وفرضیت ، حج کے فضائل ، سفر حج کے بعض آداب اور عمرہ کے تفصیلی
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter