Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

491
(( حُجَّ عَنْ نَفْسِکَ،ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَۃَ[1])) ’’ پہلے اپنی طرف سے حج کرو ، پھر شبرمۃ کی طرف سے کرنا۔ ‘‘ یاد رہے کہ عورت کیلئے ان شرائط کے علاوہ ایک اورشرط یہ ہے کہ سفرِ حج کیلئے اسے محرم یا خاوند کا ساتھ میسر ہو۔ اگر ایسا نہ ہو تو اس پر حج فرض نہیں۔ ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : (( لَا یَحِلُّ لِامْرَأَۃٍ أَنْ تُسَافِرَ ثَلَاثًا إِلَّا وَمَعَہَا ذُوْ مَحْرَمٍ مِنْہَا[2])) ’’کسی عورت کے لئے حلال نہیں کہ وہ تین دن کی مسافت کا سفر اپنے محرم کے بغیر کرے۔‘‘ یاد رہے کہ جب کوئی شخص ان شرائط کے مطابق حج کی قدرت رکھتا ہو تو اسے پہلی فرصت میں حج کر لینا چاہئے اور اگلے سال تک اسے مؤخر نہیں کرنا چاہئے۔کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:(( مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْیَتَعَجَّلْ،فَإِنَّہُ قَدْ یَمْرُضُ الْمَرِیْضُ،وَتَضِل الضَّالَّۃُ،وَتَعْرِضُ الْحَاجَۃُ) [3] ’’ جس آدمی کا حج کرنے کا ارادہ ہو تو ( فرضیت کے بعد ) وہ جلدی کر لے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ بیمار پڑ جائے یا اس کی کوئی چیز گم ہو جائے یا اسے کوئی ضرورت پیش آ جائے۔ ‘‘ جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں اِن شہروں میںکچھ لوگوں کو بھیج کر معلوم کروں کہ کس کے پاس مال موجود ہے اوراس نے حج نہیں کیا تو اس پر میں جزیہ لگا دوں کیونکہ وہ یقینا مسلمان نہیں ہیں۔ [4] حج کے فضائل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے متعدد فضائل ذکر فرمائے ،لیجئے آپ بھی ان فضائل کو سماعت فرما کر اپنا ایمان تازہ کیجئے۔ 1۔ حج مبرور کا بدلہ جنت ہی ہے حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter