Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

317
آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے کہ اِس مہینے میں نیک اعمال اوپر اٹھائے جاتے ہیں اور مجھے یہ بات پسند ہے کہ میرے اعمال روزے کی حالت میں اوپر اٹھائے جائیں ۔ تاہم یہ درست نہیں کہ شعبان کا مہینہ اُن چار مہینوں میں شمار کیا جائے جو حرمت والے مہینے کہلاتے ہیں اور جن میں جنگ و جدل اور کشت وخون حرام ہو جاتا ہے۔ تمام مفسرین ومحدثین علماء کا اتفاق ہے کہ یہ چار مہینے ذو القعدہ، ذو الحجہ، محرم اور رجب کے مہینے ہیں ۔ شعبان کو کسی مفسر نے اِن چار مہینوں میں شمار نہیں کیا۔ اِس پورے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس عبادت کا خاص طور پر اہتمام کیا وہ ہے روزہ اور اِس کا اہتمام بھی پورے مہینے میں کیا ، کسی ایک دن کے ساتھ اِس کو خاص نہیں کیا اور نہ ہی اِس مہینے کے کسی ایک دن کے روزے کی کوئی فضیلت بیان کی ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزے نہیں چھوڑتے ۔ پھر روزہ چھوڑتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ نہیں رکھتے اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی مہینے کے مکمل روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے رمضان المبارک کے اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔[1] نیز حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (( کَانَ أَحَبَّ الشُّہُوْرِ إِلَی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ یَّصُوْمَہُ شَعْبَانُ،ثُمَّ یَصِلُہُ بِرَمَضَانَ )) [2] ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روزوں کیلئے سب سے محبوب مہینہ شعبان تھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد رمضان کے روزے رکھتے ۔ ‘‘ اسی طرح ان کا بیان ہے کہ (( مَا رَأَیْتُ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ شَہْرٍ أَکْثَرَ صِیَامًا مِنْہُ فِیْ شَعْبَانَ،کَانَ یَصُوْمُہُ إَِّلا قَلِیْلاً،بَلْ کَانَ یَصُوْمُہُ کُلَّہُ)) [3] ’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ آپ اس میں روزے رکھتے تھے سوائے چند ایام کے ۔ بلکہ آپ پورے مہینے میں ہی روزے رکھتے تھے ۔‘‘ جبکہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter