Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد1)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

230
کرتے تھے : تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو سب سے اچھے اخلاق والا ہو ۔‘‘ حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کی گواہی آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور مومنوں کی ماؤں(رضی اللّٰه عنہن)میں سے ایک ہیں۔ آپ فرماتی ہیں کہ (( مَا رَأَیْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ خُلُقًا مِنْ رَّسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم [1])) ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھے اخلاق والا کوئی نہیں دیکھا ۔‘‘ قرآن مجید اور تورات کی شہادت کے علاوہ ہم نے جو مختلف لوگوں کی شہادتیں ذکر کی ہیں ان میں آپ کے ماننے والے بھی ہیں اور آپ کے دشمن بھی ہیں ، ان میں آپ کے گھر والے بھی ہیں اور خادم بھی ہیں ۔ گویا اپنوں اور غیروں ‘سب نے یہ گواہی دی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق حسنہ کے اعلی منصب پر فائز ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلی اخلاق کے بعض پہلو 1۔ جود وسخاوت ٭ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (( مَا سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم شَیْئًا قَطُّ فَقَالَ : لَا )) [2] ’’ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کسی چیز کا سوال کیا گیا ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آپ نے سائل کو ’نہیں ‘ کہا ہو۔‘‘ ٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام قبول کرنے کی شرط پر جس چیز کا بھی سوال کیا جاتا آپ عطا کردیتے ، حتی کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتنی زیادہ بکریاں عطا کیں کہ جو دو پہاڑوں کے درمیان خالی جگہ کو بھر سکتی ہیں ۔ چنانچہ وہ اپنی قوم کی طرف واپس لوٹا اور اس نے کہا : (( یَا قَوْمِ،أَسْلِمُوْا فَإِنَّ مُحَمَّدًا یُعْطِی عَطَائَ مَنْ لَّا یَخْشَی الْفَقْرَ)) [3] ’’ اے میری قوم ! تم سب کے سب اسلام قبول کر لو کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو اتنا عطا کرتے ہیں کہ جیسے انھیں فقر وفاقہ کا اندیشہ ہی نہیں ہے ۔‘‘ ٭ اسی طرح ان کا بیان ہے کہ
x
صفحہعنوان
5جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی ( کویت ) کا پیغام دعاۃ ومبلغین حضرات کے نام
7تقاریظ از شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب حفظہ اللہ
23مقدمہ
34پیش لفظ از مولانا عبد الخالق محمد صادق مدنی حفظہ اللہ
78ماہِ محرم اور یومِ عاشوراء
96فضائلِ صحابہ رضی اللہ عنہم
118ہجرتِ مدینہ
143ماہِ صفر اور بد شگونی
153رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور آپ کی خصوصیات
180جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی حیثیت
200اُمت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
225رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلی اخلاق
247ماہِ رجب کی بدعات
264اسراء ومعراج
291تحفۂ معراج … نماز آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون
314ماہ ِ شعبان۔۔۔فضائل واحکام
330انفاق فی سبیل اللہ
358رمضان المبارک ۔ نیکیوں کا موسم بہار
380فضائل ِ قرآن مجید
402توبہ اور استغفار ۔۔۔۔ فوائد وثمرات
428رمضان المبارک کا آخری عشرہ
443خطبۂ عید الفطر
463فضائلِ حرمین شریفین
488حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۱)
510حج کے فضائل ، احکام اور آداب (۲)
529عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل واعمال
551خطبۂ عید الاضحی
573خطبۂ حجۃ الوداع ( ۱)
593خطبۂ حجۃ الوداع (۲)
Flag Counter