عرض مترجم الحمد للّٰہ رب العالمین،والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین،أما بعد: کسی بھی عمل کی قبولیت کے لئے دو بنیادی شرطوں کا پایا جانا بے حد ضروری ہے،ان میں سے کسی ایک شرط کا فقدان اس عمل کی قبولیت سے مانع ہوگا،پہلی شرط یہ ہے کہ وہ عمل خالص اللہ کی ذات کے لئے کیا گیا ہو،دوسری شرط یہ ہے کہ وہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہو،اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ان دونوں شرطوں کو مختلف آیات میں بیان فرمایا ہے،تاہم درج ذیل آیت کریمہ میں دونوں شرطیں یکجا بیان فرمائی ہیں،ارشاد ہے: ﴿فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَاْئَ رَبِّہِ فَلْیَعْمَلْ عَمَلاً صَالِحاً وَّلَا |