Maktaba Wahhabi

اخلاص کا نور

مؤلف: سعید بن علی بن وہف القحطانی

ناشر: مکتبہ الجالیات

مترجم: عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی

یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہِ أَحَداً﴾[1] لہٰذا جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہواسے چاہئے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔ معروف عابد وزاہد حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ کے درج ذیل فرمان کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ﴿الذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیَاۃَ لِیَبْلُوَکُمْ أَیُّکُمْ أَحْسَنُ عَمَلا وھو العزیز الغفور﴾[2] جس نے موت و حیات کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں کون ’’اچھا عمل‘‘ کرتا ہے اور وہ غالب بخشنے والا ہے۔ ’’اچھا عمل‘‘ یعنی سب سے خالص اور درست ترین عمل،لوگوں نے عرض کیا: اے ابو علی! سب سے خالص اوردرست عمل کیا ہے؟ تو فرمایا: ’’عمل جب خالص اللہ کے لئے ہو لیکن درست نہ ہو تو قبول نہیں ہوتا،اور اگر درست ہو خالص نہ ہو تو بھی قبول نہیں ہوتا،یہاں تک کہ(بیک وقت)
x
صفحہعنوان
3عرض مترجم
8بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
9مقدمہ
15پہلا مبحث:اخلاص کا نور
15پہلا مطلب: اخلاص کا مفہوم: اخلاص کی لغوی تعریف(مفہوم):
15اخلاص کی حقیقت (اصطلاحی تعریف):
17دوسرا مطلب: اخلاص کی اہمیت:
22تین چیزیں ایسی ہیں کہ جن میں کسی مسلمان کا دل خیانت نہیں کرتا:
24تیسرا مطلب: اچھی نیت کا مقام اور اس کے ثمرات:
35چوتھا مطلب: اخلاص کے فوائدوثمرات
39دوسرامبحث: اخروی عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیاں
39پہلا مطلب : ا خروی عمل سے دنیا طلبی کی خطرناکیاں
40ریاکاری اور انسان کے اپنے نیک عمل سے دنیا طلب کرنے کے درمیان فرق:
47دوسرا مطلب: دنیا کی خاطر عمل کی قسمیں
47پہلی قسم:
48دوسری قسم:
48تیسری قسم:
49چوتھی قسم:
49تیسرا مطلب: ریا کاری کی خطرناکی اور اس کے نقصانات :
59چوتھا مطلب: ریا کاری کی قسمیں اور اس کی باریکیاں
65پانچواں مطلب: ریا کی قسمیں اور عمل پر اس کا اثر
69چھٹا مطلب: ریاکاری کے اسباب و محرکات
72ساتواں مطلب: اخلاص کے حصول کے طریقے اور ریاکاری کا علاج
Flag Counter