Maktaba Wahhabi

87 - 90
حرفِ آخر اپنے رب علیم و حکیم کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ، کہ انہوں نے اپنے ایک ناتواں بندے کو اس عظیم موضوع کے بارے میں کوشش کرنے کی توفیق سے نوازا۔ فَلَہُ الْحَمْدُ کَمَا یُحِبُّہُ وَیَرْضَاہُ۔ اب ان ہی سے اس حقیر کوشش کو قبول فرمانے اور اس کو مفید عام و خاص بنانے کی عاجزانہ التجا ہے۔ إِنہ سمیع مجیب۔ خلاصۂ کتاب: ۱: قرآن و سنت کی متعدد نصوص اس بات پر دلالت کرتی ہیں ، کہ دین کی دعوت دینا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ۲: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث شریفہ میں اُمت کے تمام افراد کو دعوتِ دین دینے کی ترغیب دی ہے۔ ۳: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے متعدد حضرات کے واقعات اس بات پر دلالت کرتے ہیں ،کہ انہوں نے قبولِ اسلام کے فوراً بعد دعوتِ دین کا آغاز کر دیا۔ ۴: اسلامی دعوت کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے ، کہ صدیوں سے اہل علم و فضل کے ساتھ عام مسلمان بھی دعوتِ دین دیتے رہے ہیں ۔ بعض غیر مسلم مفکرین نے بھی اس بات کی شہادت دی ہے۔ ۵: علمائے اُمت نے بھی واضح طور پر آگاہ کیا ہے ، کہ ہر مسلمان دعوتِ دین میں حصہ لینے کا پابند ہے۔ ۶: تنبیہات کے عنوان سے درج ذیل تین باتوں کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی
Flag Counter