Maktaba Wahhabi

73 - 222
اس وقت اُمّ البلاد ہے۔ بھانت بھانت کے آدمی وہاں موجود ہیں اور آج کل کی سیاسی دنیا نے پیرس ڈیلی گیٹوں اور وفدوں کا ہجوم لگادیا ہے، پیرس کی لطف آمیز پالیسی ہر وفد اور ہر ڈیلی گیشن کو اپنی طرف مائل کررہی ہے۔ انگلینڈ کی خشونت بہت کم لوگوں کو انگلش چینل کے عبور کرنے کی ہمّت دلاتی ہے۔ مختلف ملکوں اور مختلف سلطنتوں کے مسلمانوں سے مل کر یہ بات اچھی طرح پورے یقین کے ساتھ ذہن نشین ہوگئی کہ مسلمانوں کو قعرِ مذلت سے نکلنے کے لیے ان حوادث اور مصائب کے پُر تنبیہ وجود کی ضرورت تھی، اس لیے ان مسلمانوں کا احساس جو غیر حکومت میں رہتے ہیں بہت تیز ہے۔ کیونکہ ان کے مصائب شدید ہیں لیکن مسرّت کی بات یہ ہے کہ اب ہر جگہ امید اور توقع کی روشنی نظر آئی ہے۔ مجھے اتنے ملکوں کے مسلمانوں سے ملنے کا موقع ملا۔ ٹرکی، شام، مصر، ٹیونس، روس، چین، ملایا ہر جگہ ترقی کے آثار، خیالات کی بلندی، احساسات کی بیداری، دست بُردِزمانہ کا علم، جدید آلات عمل، جدید علم وفن، جدید تدبیر سیاست سے آگاہی، ا سلامیت کا ورد، قومیت کا وجدان، اتحاد عام کی پُرزور خواہش، دوست دشمن کی تمیز، دشمنوں سے کامل عداوت اور دوسرے ملکوں کے اسلامی بھائیوں کی تلاش وجستجو پیڈ ہے۔ ایں بہ بیداری ست یارب یابہ خواب مجھے یقین کامل ہوگیا کہ دنیا ابھی ایک بار اور پلٹا لے گی۔ آپ خوش ہوں توقعات اور زیادہ پید اکریں۔ موجودہ حوادث ایک بادل ہے جس کے پیچھے خوشی ومسرت کی بجلیاں چمک رہی ہیں۔ نوجوان مسلمان ایک نوجوان اسلام پیدا کریں گے، پُرانی دیواریں گرگئیں، گرجانے دیجیے۔ تیرہ برس کی پہلی مضبوط بنیادوں پر جمی دیواریں قائم ہورہی ہیں۔ والسلام
Flag Counter