Maktaba Wahhabi

51 - 90
۳۔ اسلام لاتے ہی جنّات کا داعی بن کر پلٹنا: اللہ کریم نے جنوں کے ایک گروہ کا رُخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف موڑا۔ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت سنتے ہی آپ پر ایمان لے آئے اوراپنی قوم کی جانب دین اسلام کے داعی بن کر پلٹے۔ اللہ عزوجل نے اسی بارے میں فرمایا: {وَإِذْ صَرَفْنَآ إِلَیْکَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ فَلَمَّا حَضَرُوْہُ قَالُوْا أَنْصِتُوْا فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوْا إِلٰی قَوْمِہِمْ مُّنْذِرِیْنَ ۔ قَالُوْا یَاقَوْمَنَا إِِنَّا سَمِعْنَا کِتَابًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوْسٰی مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ یَہْدِيْ إِِِلَی الْحَقِّ وَإِِلٰی طَرِیقٍ مُّسْتَقِیْمٍ ۔ یَاقَوْمَنَآ أَجِیبُوْا دَاعِیَ اللّٰہِ وَاٰمِنُوْا بِہٖ یَغْفِرْلَکُمْ مِّنْ ذُنُوبِکُمْ وَیُجِرْکُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِیْمٍ۔ وَمَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰہِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْأَرْضِ وَلَیْسَ لَہٗ مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَآئُ أُوْلٰٓئِکَ فِيْ ضَلاَلٍ مُّبِیْنٍ۔} [1] [اور جب ہم نے آپ کی طرف جنوں کی ایک جماعت کو قرآن سننے کے لیے پھیر دیا تھا۔ پس جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے ، تو انہوں نے کہا: ’’تم توجہ سے سنو۔‘‘ جب [تلاوت] ختم ہو گئی ، تو وہ اپنی قوم کو ڈرانے والے بن کر پلٹے۔ انہوں نے کہا: ’’اے ہماری قوم! ہم نے موسیٰ۔ علیہ السلام ۔ کے بعد نازل شدہ کتاب سنی ہے ، وہ پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے وہ حق اور سیدھی راہ کی طرف راہ نمائی کرتی ہے۔ اے ہماری قوم! اللہ تعالیٰ کے بلانے والے کی دعوت کو قبول کرو اور ان کے ساتھ ایمان لاؤ، وہ [اللہ تعالیٰ]تمہارے گناہوں کو معاف کر دیں گے اور درد ناک عذاب سے تمہیں پناہ دیں گے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے
Flag Counter