Maktaba Wahhabi

40 - 90
[اللہ تعالیٰ اس بندے کو ترو تازہ رکھیں ، جس نے ہماری کسی ایک حدیث کو سن کر یاد کیا ، یہاں تک کہ اس کو کسی اور شخص تک پہنچا دیا۔ کتنے ہی حاملینِ فقہ اس شخص تک [دین کی بات] پہنچاتے ہیں ، جو ان سے بڑا فقیہ ہوتا ہے ، اور کتنے ہی حاملینِ فقہ [ خود] فقیہ نہیں ہوتے۔] ب: امام ترمذی اور امام ابن حبان نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’نَضَّرَ اللّٰہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا شَیْئًا فَبَلَّغَہُ کَمَا سَمِعَہُ ، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أَوعَی مِنْ سَامِعٍ۔‘‘ [1] [اللہ تعالیٰ اس بندے کو ترو تازہ رکھیں ، جس نے ہم سے کوئی چیز سنی ، پھر اس کوجیسے سنا ، ویسے ہی پہنچا دیا، کتنے ہی لوگ جن تک حدیث پہنچائی جاتی ہے ، سننے والوں سے زیادہ سمجھ دار ہوتے ہیں ۔ ]
Flag Counter