Maktaba Wahhabi

39 - 90
مبحث دوئم دعوتِ دین دینے کی ہر مسلمان کو ترغیب قرآن و سنت کی متعدد نصوص میں ہر مسلمان کو دین کی دعوت دینے کی ترغیب دی گئی ہے ، توفیق الٰہی سے دو عنوانوں کے تحت چند نصوص کے حوالے سے ذیل میں گفتگو کی جارہی ہے: ۱۔ ایک حدیث پہنچانے والے کے لیے دعائے مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم : ایک حدیث شریف سن کر دوسرے تک پہنچانے والے شخص کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شاداں و فرحاں ہونے اور رحمت الٰہی پانے کی دعا کر کے ہر مسلمان کو اس کارِ خیر میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اسی سلسلے میں دو احادیث شریفہ درج ذیل ہیں : ا۔ امام ترمذی اور امام ابن حبان نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’نَضَّرَ اللّٰہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِیثًا فَحَفِظَہُ حَتَّی یُبَلِّغَہُ غَیْرَہُ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْہٍ إِلَی مَنْ ہُوَ أَفْقَہُ مِنْہُ وَرُبَّ حَامِلِ فِقْہٍ لَیْسَ بِفَقِیہٍ۔‘‘[1]
Flag Counter