Maktaba Wahhabi

فضائل اہلحدیث

مؤلف: احمد بن علی بن ثابت الخطیب بغدادی

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: ستمبر 2002ء

مترجم: الشیخ خالد گھرجاکھی حفظہ اللہ

سے سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہے۔ اور اگر ہم ان کی ناراضگی کے وقت آتے تو ہمیں برابھلا کہنے لگ جاتے اور کہتے ان سے برا دنیا میں کوئی نہیں ماں باپ کے نافرمان اورجماعت کی نماز کے تارک یہ لوگ ہیں۔ اور باوجود اس کے یہ بھی حدیث بیان کرنے میں ذرا تامل کیاکرتے تھے۔ احمد بن ابوالحراری ان کے پاس کوفے میں آکر کہتے ہیں میں پردیسی آدمی ہوں۔ ایک آدھ حدیث مجھے بھی سنا دیجئے! تو کہنے لگے شہری لوگ اس کے زیادہ مستحق ہیں۔ میں نے کہا جناب میں شام کارہنے والا ہوں۔ کہاپھر تو تم سے یہ اور زیادہ دورہے۔ فرمایا کرتے تھے اگر میں یہ جان لوں کہ علم حدیث کو کوئی محض دینداری کے طور پر پڑھتا ہے تومیں اس کے گھر جاکر پڑھا آیا کروں۔ میں کبھی کبھی تم پر غصہ ہوجایا کرتا ہوں اسے میں خود محسوس کرتا ہوں اور خود مجھے یہ برا معلوم ہوتا ہے میں دل سے جانتا ہوں کہ تم اس پاک اور شریف علم کے اہل ہو۔ اگر تم بھی اسے چھوڑ دو تو پھر یہ علم ہی جاتا رہے۔ ﴿ایک اورعجیب و غریب واقعہ﴾ احمد بن بدیل رحمہ اللہ کے پاس ایک مرتبہ اہل حدیث کا مجمع ہوتا ہے۔ اور ان کی حدیث کے بیان کی سختی اور کمی کا شکوہ ہوتا ہے۔ تووہ کہتے ہیں تم نے کچھ دیکھا ہی نہیں۔ کاش کہ تم ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کو دیکھتے۔ انہوں نے کہا جناب ان کا کیا حال تھا ؟کہاسنو! ایک مرتبہ میں اور ابوکریب اور یحییٰ بن آدم اور ایک ہاشمی شخص ان کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ آپ ہمیں صرف دس حدیثیں سنادیجئے تو کہنے لگے میں تو دو بھی نہ سناؤں۔ کہااچھا مہربانی فرماکر دو ہی سنا دیجئے۔ کہنے لگے میں تو آدھی بھی نہ سناؤں۔ کہااچھا آدھی ہی سناؤ۔ تو کہنے لگے اچھا بتاؤ اسناد سناؤں یا متن؟ تو شیخ یحییٰ بن آدم رحمہ اللہ نے کہاجناب! ہمارے نزدیک اسناد تو آپ خود ہیں۔ آپ
x
صفحہعنوان
7تعارف
7تدوین
8فرعی اختلاف
9عباسی انقلاب
10مغالطہ
28﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾
29﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لئے دعاکرنا جو حدیثیں پڑھے پڑھائے﴾
30﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ جو شخص میری امت کیلئے 40حدیثیں حفظ کرے﴾
30﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کی عزت کرنیکا حکم فرمانا﴾
31﴿اسلام غربت سے شروع ہوا اور پھر عنقریب غریب ہوجائیگا غربا کو خوشخبری ہو﴾
32﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ میری امت میں 70سے اوپر فرقے ہوجائینگے﴾
33﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس علم کو عادل لوگ حاصل کرینگے﴾
34﴿تبلیغ کے بارے میں اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں﴾
35﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کے ایمان کی تعریف کرنا﴾
37﴿بہ کثرت درود پڑھنے کی وجہ سے اہلحدیث روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ ﴿کے قریب ہوں گے﴾
38﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے بعد اپنی حدیث کے طالب علموں کی بشارت دینا اور﴾ ﴿ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان سند کا متصل ہونا﴾
41﴿اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امانت بردار ہیں﴾
42﴿اہلحدیث حامیان دین ہیں وہ سنتوں سے اعتراضات دُور کرتے ہیں﴾
43﴿امت میں سے بہترین لوگ﴾
45﴿اہلحدیث ابدال اور اولیاء اللہ ہیں﴾
45﴿اگر اہلحدیث نہ ہوتے تو اسلام مٹ جاتا﴾
47﴿قیامت کے دن نجات کے سب سے زیادہ حقدار اور سب سے پہلے جنت﴾ ﴿میں جانے والے اہلحدیث ہیں﴾
48﴿علم حدیث کی جستجو کیلئے سفر کرنیوالوں کی فضیلت﴾
50﴿شاہان اسلام جنہوں نے اہلحدیث کیلئے بیت المال کا حصہ مقرر کیا ﴾
52﴿مرتے دم تک حدیث لکھنے میں مشغول رہنا﴾
53﴿اہل حدیث قوی دلائل والی جماعت ہے﴾
55﴿اہلحدیث کی مدح اور اہل الرائے کی مذمت﴾
58﴿حدیث کو حفظ کرنے اور اس کے ادب کرنیکا ثواب﴾
58﴿علم حدیث کو طلب کرنا ساری عبادتوں سے افضل عبادت ہے﴾
59﴿حدیث کی روایت نفل نماز سے افضل ہے﴾
60﴿حدیث کا لکھنا نفلی روزوں سے افضل ہے﴾
61﴿سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے روایت حدیث سے کیوں منع فرمایا تھا اور آپ﴾ ﴿کے فرمان کا صحیح مطلب کیاہے؟﴾
65﴿صحابہ کرام اورتابعین عظام کی ان بعض روایات کا بیان جو حدیث کے حفظ ،﴾ ﴿اشاعت اور مذاکرہ کی بابت مروی ہیں﴾
69﴿حدیث کی مجلسوں اور اہلحدیث کی صحبتوں کے سُرور کا بیان﴾
75﴿ان روایتوں کابیان جن سے کچھ لوگ مغالطہ میں پڑ جاتے ہیں﴾﴿ اور ان کا صحیح مطلب﴾
80﴿امام مغیرہ بن مقسم ضبّی کے ایسے ہی قول کا صحیح مطلب﴾
84﴿سلیمان بن مہران اعمش رحمہ اللہ کے اقوال کا صحیح مطلب﴾
87﴿امام ابو بکر بن عیاش رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے﴾
89﴿امام ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کا کھلے لفظوں میں اہلحدیث کے فضائل ﴾﴿بیان کرنا﴾
Flag Counter