Maktaba Wahhabi

فضائل اہلحدیث

مؤلف: احمد بن علی بن ثابت الخطیب بغدادی

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: ستمبر 2002ء

مترجم: الشیخ خالد گھرجاکھی حفظہ اللہ

﴿اہل سنت وہی ہے جو اہل حدیث سے محبت رکھے﴾ امام قتیبہ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ اہل حدیث سے محبت رکھتا ہے (جیسے امام یحییٰ بن سعید قطان رحمہ اللہ، امام عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ، امام اسحق بن راہویہ رحمہ اللہ اور اسی طرح بہت سے محدثین رحمہم اللہ کے نام لئے )تو سمجھ لو کہ وہ اہلسنت ہے اور جسے اس کے خلاف پاؤ تو سمجھ لو یہ بدعتی بد عقیدہ ہے۔ ابو جعفر خواص رحمہ اللہ علیہ کے اشعار ہیں کہ: بدعتیوں کی رونق جاتی رہی اور ان کے سہارے ٹوٹ گئے۔ اور ابلیس نے جو لشکر جمع کیا تھااس کے شکست کھاکر بھاگ کھڑے ہونے کی چیخ و پکار ہونے لگی۔ لوگو!بتاؤ تو ان بدعتیوں کی بدعتوں میں کوئی سمجھ دار آدمی ان کا پیشوا بھی ہے؟ جیسے امام سفیان ثوری رحمہ اللہ جنہوں نے زہدو اتقاء کے نکتے لوگوں کو سکھائے؟ یا امام سلیمان تمیمی رحمہ اللہ جنہوں نے قیامت کے خوفناک حالات سے متاثر ہوکر اپنی نیند اور آرام چھوڑ دیا تھا۔ یا اسلام کے نوجوان بہادر امام بن حنبل رحمہ اللہ جو ہر ایک آزمائش میں ثابت قدم رہے۔ نہ تو کوڑوں سے ان کا ایمان متزلزل ہوا نہ تلوار ان کی قوت ایمان کو گھٹا سکی۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ بقیہ بن ولید سے پوچھا کہ ابو محمد! تم ان لوگوں کے بارے میں کیا کہتے ہوجو لوگ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے بغض رکھیں؟ انہوں نے کہا وہ بڑے برے لوگ ہیں۔ فرمایا دیکھو! جس کسی بدعتی کے سامنے تم اس کی بدعت کے خلاف حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کروگے وہ فوراً اس حدیث سے چڑ جائے گا اور اس سے بغض رکھے گا۔ احمد بن سنبل قطان رحمہ اللہ فرماتے ہیں دنیا میں کوئی بدعتی ایسا نہیں جو حدیث سے چڑتا نہ ہو
x
صفحہعنوان
7تعارف
7تدوین
8فرعی اختلاف
9عباسی انقلاب
10مغالطہ
28﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾
29﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لئے دعاکرنا جو حدیثیں پڑھے پڑھائے﴾
30﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ جو شخص میری امت کیلئے 40حدیثیں حفظ کرے﴾
30﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کی عزت کرنیکا حکم فرمانا﴾
31﴿اسلام غربت سے شروع ہوا اور پھر عنقریب غریب ہوجائیگا غربا کو خوشخبری ہو﴾
32﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ میری امت میں 70سے اوپر فرقے ہوجائینگے﴾
33﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس علم کو عادل لوگ حاصل کرینگے﴾
34﴿تبلیغ کے بارے میں اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ہیں﴾
35﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کے ایمان کی تعریف کرنا﴾
37﴿بہ کثرت درود پڑھنے کی وجہ سے اہلحدیث روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ﴾ ﴿کے قریب ہوں گے﴾
38﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے بعد اپنی حدیث کے طالب علموں کی بشارت دینا اور﴾ ﴿ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان سند کا متصل ہونا﴾
41﴿اہلحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امانت بردار ہیں﴾
42﴿اہلحدیث حامیان دین ہیں وہ سنتوں سے اعتراضات دُور کرتے ہیں﴾
43﴿امت میں سے بہترین لوگ﴾
45﴿اہلحدیث ابدال اور اولیاء اللہ ہیں﴾
45﴿اگر اہلحدیث نہ ہوتے تو اسلام مٹ جاتا﴾
47﴿قیامت کے دن نجات کے سب سے زیادہ حقدار اور سب سے پہلے جنت﴾ ﴿میں جانے والے اہلحدیث ہیں﴾
48﴿علم حدیث کی جستجو کیلئے سفر کرنیوالوں کی فضیلت﴾
50﴿شاہان اسلام جنہوں نے اہلحدیث کیلئے بیت المال کا حصہ مقرر کیا ﴾
52﴿مرتے دم تک حدیث لکھنے میں مشغول رہنا﴾
53﴿اہل حدیث قوی دلائل والی جماعت ہے﴾
55﴿اہلحدیث کی مدح اور اہل الرائے کی مذمت﴾
58﴿حدیث کو حفظ کرنے اور اس کے ادب کرنیکا ثواب﴾
58﴿علم حدیث کو طلب کرنا ساری عبادتوں سے افضل عبادت ہے﴾
59﴿حدیث کی روایت نفل نماز سے افضل ہے﴾
60﴿حدیث کا لکھنا نفلی روزوں سے افضل ہے﴾
61﴿سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے روایت حدیث سے کیوں منع فرمایا تھا اور آپ﴾ ﴿کے فرمان کا صحیح مطلب کیاہے؟﴾
65﴿صحابہ کرام اورتابعین عظام کی ان بعض روایات کا بیان جو حدیث کے حفظ ،﴾ ﴿اشاعت اور مذاکرہ کی بابت مروی ہیں﴾
69﴿حدیث کی مجلسوں اور اہلحدیث کی صحبتوں کے سُرور کا بیان﴾
75﴿ان روایتوں کابیان جن سے کچھ لوگ مغالطہ میں پڑ جاتے ہیں﴾﴿ اور ان کا صحیح مطلب﴾
80﴿امام مغیرہ بن مقسم ضبّی کے ایسے ہی قول کا صحیح مطلب﴾
84﴿سلیمان بن مہران اعمش رحمہ اللہ کے اقوال کا صحیح مطلب﴾
87﴿امام ابو بکر بن عیاش رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح مروی ہے﴾
89﴿امام ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کا کھلے لفظوں میں اہلحدیث کے فضائل ﴾﴿بیان کرنا﴾
Flag Counter