Maktaba Wahhabi

534 - 665
گئی ہے۔اگر میں بھی اس میں سے کشید کر لوں تو کیا مضائقہ ہے۔ چنانچہ یہاں ان کے صرف غیر پاکستانی تلا مذہ کے نام لکھے جاتے ہیں۔ پاکستانی شاگردوں میں سے اگر بعض حضرات کے نام لکھے گئے اور بعض کے نہ لکھے گئے تو وہ شاید معترض ہوں کہ ان کے کیوں نہیں لکھے۔ زیادہ نام لکھنے کی گنجائش بھی نہیں ہے۔ صرف غیر پاکستانیوں کے نام ملاحظہ فرمائیے۔ 1۔۔۔مولانا سراج الدین بنگالی :یہ چٹاگانگ (بنگلہ دیش) کے ایک عربی مدرسے میں مدرس ہیں۔ 2۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن بنگالی : یہ بھی چٹا گانگ کے ایک عربی مدرسے میں پڑھاتے ہیں۔ 3۔۔۔قاری ممدوح الامین بنگالی: رکن قومی اسمبلی بنگلہ دیش 4۔۔۔مولانا عبدالرشید : مبلغ و مدرس شقراء۔سعودی عرب 5۔۔۔مولانا محمد یحییٰ جیل : ملائیشیا 6۔۔۔۔مولانا ابو حنیفہ: ملائیشیا مولانا عبید اللہ عفیف فرماتے ہیں کہ اگرچہ تحریر و تقریر سے بھی انھیں کچھ لگاؤ ہے، لیکن ان کا طبعی میلان تدریس حدیث اور افتاءکی طرف ہے۔ اس سے آگے انہی کے الفاظ پڑھیے:”مگر افسوس ہے کہ اپنی بے بضاعتی، خام علمی اور خاندانی جھمیلوں کی وجہ سے نہ خدمت حدیث کا حق ادا کرپاتا ہوں اور نہ ملک کے اطراف و اخناف سے اور بیرون ملک سے آنےوالے سوالات کا بروقت جواب لکھ سکتا ہوں۔“ یہ ان کا انکسار ہے، ورنہ ماشاء اللہ وہ تدریس حدیث میں بھی سر گرم ہیں اور فتوی نویسی میں بھی اوران کا قلم رواں دواں ہے۔ اب آئندہ سطور میں مفتی عبیداللہ عفیف کی دیگرسر گرمیوں کا تذکرہ کیا جا تا ہے۔ 1953؁ء کی تحریک تحفظ ختم نبوت میں تو وہ حصہ نہیں لے سکتے تھے، اس وقت ان کی عمر صرف چودہ برس تھی۔ ان دنوں وہ شاید سر کاری سکول میں یا دینیات کے بالکل ابتدائی درجوں میں پڑھتے ہوں گے۔ البتہ تحفظ ختم نبوت کی اس تحریک میں حصہ لیا جو اس سے اکیس برس 29۔ مئی 1974؁ءکو شروع ہوئی۔ اس وقت وہ چونتیس پینتیس برس کے جوان تھے۔ یہ خالص دینی تحریک تھی اور اس میں حصہ لینا ضرور تھا۔ تمام دینی جماعتیں اس میں سر گرم عمل تھیں۔ مفتی صاحب ممدوح اس تحریک میں بہت پرجوش تھے۔ انھوں نے مختلف شہروں اور قصبوں میں جا کر مرزائیت کے خلاف تقریریں کیں۔ جھنگ اور میاں چنوں میں ان پر مقدمات بھی قائم ہوئے۔ مگر پولیس انھیں گرفتار نہیں کر سکی۔ 11۔جولائی1974؁ء کو انھوں نے مکی دروازہ لاہور میں تھانے کے قریب مسجد غوثیہ میں تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر زور دار تقریر کی۔ اس تقریر میں انھوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی کتاب کشتی
Flag Counter