کا ان پر احسان ہے۔ تدریس کے علاوہ خطابت سے بھی انھیں دلچسپی ہے اور وہ بہت اچھے خطیب ہیں۔تقریباً تیس برس سے ان کا شغل خطابت جاری ہے۔وہ مختلف اوقات میں جامع مسجد اہلحدیث جھنگ، جامع مسجد اہلحدیث رائے ونڈ، جامع مسجد اہلحدیث عام خاص باغ ملتان، جامع مسجد اہلحدیث لسوڑے والی لاہور اورفیصل آباد کی بعض مساجد میں خطبات جمعہ ارشاد فرماتے رہے۔1998ء کے رمضان المبارک سے وہ مسجد امتہ العزیز اہلحدیث( رحمت ٹاؤن فیصل آباد) میں خطابت وتولیت کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔یہ مسجد خود ان کی کوشش سے تعمیر ہوئی ہے۔ مولانا مفتی عبیداللہ عفیف تحریر ونگارش کا زوق بھی رکھتے ہیں اور بہتر اسلوب اور خوبصورت الفاظ میں اپنے ماضی الضمیر کا اظہار کرتے ہیں۔مندرجہ ذیل کتابوں کے مصنف ہیں۔ 1۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں:یہ کتاب 120 صفحات پر مشتمل ہے۔ 2۔فرہنگ قرأۃ رشیدہ حصہ چہارم:یہ ایک درسی کتاب کا فرہنگ ہے۔ 3۔ مروجہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلمکی شرعی اور تاریخی حیثیت:یہ ساٹھ صفحات کی کتاب ہے جو کئی دفعہ چھپ چکی ہے۔ 4۔احکام جنازہ:96صفحات کی اس کتاب میں جنازے کے احکام بیان کیے گئے ہیں اوربعض حضرات اس باب میں جن بدعات کا ارتکاب کرتے ہیں، احناف مصنفین کی کتابوں سے ان کی تردید کی گئی ہے۔حضرت مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی نے اس کتاب کے متعلق اظہار رائے کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس کتاب کی موجودگی میں اس موضوع پر کسی اور کتاب کی شاید ہی ضرورت پڑے۔مطلب یہ کہ اس موضوع سے متعلق یہ جامع کتاب ہے۔ 5۔فتاویٰ عالم گیری پر ایک نظر:یہ کتاب 130 صفحات پر مشتمل ہے جو متعدد مرتبہ طبع ہوئی۔مکہ مکرمہ اور دہلی میں یہ بعض اضافوں کے ساتھ چھپی۔ 6۔بیس رکعت تراویح کی اصلیت: یہ ایک کتابچہ ہے، جس کا مطلب اس کے نام سے ظاہر ہے۔ 7۔الاجوبة الصحيحه في ترديد مذهب الشيعه: یہ غیر مطبوعہ رسالہ ہے۔ 8۔فتاویٰ اہلحدیث: یہ مولانا مفتی عبیداللہ خاں عفیف کے ان فتووں کا مجموعہ ہے جو مختلف لوگوں کے استفتاء کے جواب میں متعدد اخبارات میں شائع ہوئے۔یہ مجموعہ تین جلدوں پر مشتمل ہے اور ابھی تک غیر مطبوعہ ہے۔امید ہے ان شاء اللہ جلد شائع ہوگا۔فتوے کا معاملہ نہایت اہم ہے اور وسیع مطالعے کا طالب۔! |