حقیقت میں مسلمانا ن برطانیہ کے لیے چراغ راہ اور حق کی گونجتی صداتھے۔ وہ کتاب و سنت کے داعی، جماعت اہل حدیث برطانیہ کی پہچان، اس کی شان اور آن تھے۔وہ شمع رسالت کے ہزاروں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور بڑوں کی امیدوں کا مرکز تھے۔وہ برطانیہ میں روشنی کا مینار اور علم کا چمکتا ہوا ستارہ تھے جو اس سر زمین کے افق پر ہمیشہ تابندہ رہے گا۔وہ کفر والحادکی سر زمین میں امنڈتی ہوئی آندھیوں اور باد صر صر کے طوفانوں میں اسلامی اقدار کی وہ شمعیں روشن کر گئے جو کبھی نہیں بجھیں گی۔“ ©۔۔۔مولانا محمود احمد میر پوری وسیع النظر عالم تھے اور حالات حاضر ہ پر گہری نگاہ رکھتے تھے۔یورپ کے حالات، وہاں کی تہذیب و ثقافت اور ضروریات سے خوب آگاہ تھے۔انھوں نے اپنے مجلے ماہنامہ”صراط مستقیم“میں سوال و جواب کے انداز میں روزانہ پیش آنے والے فقہی مسائل کےلیے بھی صفحات مخصوص کیے تھے۔ لوگ ان سے حالات کے مطابق جو مسائل پوچھتے تھے، ان کا وہ کتاب و سنت کی روشنی میں ضروری تفصیل سے جواب دیتے تھے۔ ان کے گوجرانوالہ کے دور طالب علمی کے رفیق مولانا ثناء اللہ سیالکوٹی کا ذکر پہلے آچکا ہے، انھوں نے مولانا محمود احمد سے ایک مرتبہ کہا کہ یہ فتوے جواب تک”صراط مستقیم“میں چھپ چکے ہیں، نہایت اہمیت کے حامل ہیں، انھیں ترتیب دے کر کتابی صورت میں شائع کردینا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ ان سے استفادہ کرسکیں۔مولانا ممدوح نے اپنے دوست مولانا ثناء اللہ سیالکوٹی کی اس تجویز پر پسندیدگی کا اظہار کیا، لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے ان کے لیے یہ خدمت سرانجام دینا مشکل ہے، آپ خود ہی انھیں مرتب کر لیں۔ مولانا ممدوح تو اس سے کچھ عرصہ بعد وفات پا گئے، لیکن مولانا ثناء اللہ صاحب کے ذہن میں اپنے مرحوم دوست کا یہ فرمان موجود رہا، چنانچہ ہمت کر کے انھوں نے یہ خدمت سر انجام دے دی۔ یہ بہت محنت طلب کام تھا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے، لیکن میرے سامنے اس کی صرف ایک جلد ہے، جس کے آغاز میں مولانا میرپوری کے مختصر حالات بھی مرقوم ہیں۔ یہ جلد 570صفحات پر مشتمل ہے اور فردوس پبلی کیشنزدہلی(انڈیا) سے2001 ءمیں شائع ہوئی ہے۔ ©۔۔۔اس جلد کے بڑے بڑے عنوانات اٹھائیس ہیں اور ان میں سے ہر بڑےعنوان کے نیچے بہت سے ذیلی عنوانات درج ہیں، اٹھائیس عنوانات یہ ہیں: (1)عمل، ایمان اور عقائد (2)قبولیت عمل کی شرط، (3)دعا میں واسطے یا وسیلے کی شرعی حیثیت، (4)رسالت، (5)مسائل وضو، (6)جرابوں پر مسح، (7)تیمم(8)احکام مسجد (9)نماز کے مسائل، (10)جمعہ کے مسائل، (11)صلوٰۃ جنازہ(12)ایصال ثواب کی بدعات، (13)احکام رمضان، (14)مسائل عیدین، |