Maktaba Wahhabi

318 - 665
فرماتے ہیں اور میں لکھ رہا ہوں۔میری والدہ ہمارے قریب آئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر کھڑے ہوگئے۔میں بھی آپ کےساتھ اٹھ کھڑا ہوا۔پھر ہم دوسرے کمرے میں گئے اور آپ مجھے لکھوانے لگے۔ (مولانا نے یہ تمام خواب بقول پروفیسر محمد اسرائیل اپنے فرزند مولانا ابوتراب مظاہری کو نوٹ کرائے) 14۔رمضان المبارک 1392ھ(23۔اکتوبر 1972ء) کو مولانا پر فالج کا حملہ ہوا۔مولانا کو اس سے تکلیف تو بہت ہوئی، لیکن کسی نہ کسی صورت میں تدریس کاسلسلہ جاری رکھا اور طلباء کو صحیح بخاری پڑھاتے رہے۔ مولانا ہاشمی نے 17۔شوال 1392ھ(22۔نومبر1972ء) کو بوقت ظہر مکہ مکرمہ میں وفات پائی۔ان کا جنازہ امام کعبہ کی اقتدا میں کعبۃ اللہ میں نماز مغرب کےبعدپڑھا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پھر(راتوں رات) ان کی وصیت کے مطابق ان کی میت مدینہ طیبہ پہنچائی گئی اورصبح کو مسجد نبوی میں ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی۔ پھر انھیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اور مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے قبرستان جنت البقیع میں دفن کردیا گیا۔ان کی قبر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ، مدینہ منورہ کےشیخ القراء امام نافع رحمۃ اللہ علیہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور صحابی حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے فرزند عالی مرتب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قبروں کےدرمیان ہے۔ مولانا مرحوم نے نوّے (90) سال عمر پائی۔ مولانا عبدالحق ہاشمی کے کئی بیٹے تھے۔پھر آگے ان کے بیٹوں کے بیٹوں کی تعدادسناہے کہ ماشاء اللہ بہت پھیلی ہوئی ہے۔سب حضرات اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور اچھے مناصب پر فائز ہیں۔لیکن میں ذاتی طور پر ان میں سے تین حضرات کو جانتا ہوں۔ اس خاندان کے پہلے بزرگ جنھیں میں جانتا تھا مولانا عبدالحق ہاشمی کےفرزند کبیر مولانا عبدالرزاق تھے، جنھیں وہ مکہ مکرمہ جاتے، وقت احمد پور شرقیہ میں اپنا جانشین مقرر کرگئے تھے۔وہ وہاں کے ہائی سکول میں پڑھاتے تھے اور لائق احترام باپ کی طرح بہت بڑے واعظ اور مقرر تھے۔میراان سے پہلا تعارف جون 1950ء میں ہواتھا۔جبکہ میں ہفت روزہ”الاعتصام“ کی توسیع اشاعت کے لیے جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں گیاتھا۔احمد پور شرقیہ میں اور مولانا عبدالعزیز سعیدی اکٹھے گئے اورمولانا عبدالرزاق سے ملے۔اس کے بعد وہ دو یاتین مرتبہ لاہور تشریف لائے تو ان سے ملاقات ہوئی۔وہ بلند اخلاق عالم دین تھے اور میٹھےلہجے میں بات کرتے تھے۔ان کی وفات 11۔اپریل 1986ء کوہوئی۔
Flag Counter