قبول کر لیا،لیکن توحید و سنت کی تبلیغ و اشاعت کو نہ چھوڑا۔مولانا محمد علی جوہر کی رباعی ہے عکیا ڈر ہے جو ہو ساری خدائی بھی مخالفکافی ہے اگر ایک خدا میرے لیے ہےتوحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دےیہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لیے ہے1953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت کے اختتام پر قادیانیت کا مسئلہ عدالتِ عالیہ میں چلا گیا اور جسٹس منیر پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کیا گیا۔مرکزی مجلسِ عمل نے مقدمے کی پیروی کے لیے حسین شہید سہروردی جیسے زیرک اور عالی دماغ شخص کو وکیل کیا جو بعد میں ملک کے وزیرِ اعظم بھی رہے۔عدالت کا موقف تھا کہ قادیانی بھی اسی طرح اسلام کا ایک فرقہ ہے،جس طرح دیگر فرقے احناف،شیعہ اور اہلِ حدیث ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مخالفت و تردید کرتے ہیں،جب کہ مجلسِ عمل قادیانیوں کو دائرۂ اسلام سے خارج تصور کرتی تھی،بلکہ یہ مطالبہ کرتی تھی کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔مسٹر سہروردی،جسٹس منیر کے پیچیدہ سوالات کی تاب نہ لا سکے۔انھوں نے مقدمے کی پیروی سے معذرت کر لی۔مجلسِ عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد داود غزنوی نے رفقا سے کہا کہ کسی مزید وکیل کی ضرورت نہیں،میں خود مقدمے کی پیروی کروں گا۔چنانچہ کئی روز ٹرائل جاری رہا۔ایک دن جسٹس منیر نے کہا: ’’کیا آپ کے دادا عبداﷲ غزنوی کو افغانستان سے اس لیے نہیں نکالا گیا تھا کہ وہ وہابی تھے؟‘‘ مولانا