علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خوش گوار یادیں !(پیدایش: 31 مئی 1940ء ،وفات: 30 مارچ 1987ء)علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید جب خطابت کی جولانیوں میں سلف صالحین کی دینی جدوجہد اور تابناک ماضی و قربانیوں کا تذکرہ کرتے تو اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے عہر گز نہ میرد آنکہ دلش زندہ شد بعشقثبت است بر جریدۂ عالم دوامِ ماعلامہ صاحب کی شہادت کو اگرچہ کئی سال گزر گئے ہیں،لیکن یادوں کے جھروکوں سے وہ بھلائے نہیں بھولتے۔خاص طور پر مارچ کا مہینا جب آتا ہے اور پھر 23 مارچ کے دن تو ان کی بھولی بسری یادیں تازہ ہو ہو جاتی ہیں،بس ایسے لگتا ہے کہ عکہے دیتی ہے شوخی نقشِ پا کیابھی اس راہ سے گیا ہے کوئیآج بیس برس بعد بھی علامہ صاحب کی حسین یادیں زندہ ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ موت ان کے اعلیٰ مقام کو ختم نہیں کر سکی،بقول کسے:’’جسم کے مٹ جانے سے جن لوگوں کی یادیں بھی ختم ہو جائیں تو سمجھو کہ وہ کھوکھلے لوگ تھے،اس دنیا کے اسٹیج پر کوئی ان کا کردار نہ تھا۔‘‘