Maktaba Wahhabi

ہمارے اسلاف

مؤلف: مولانا محمد یوسف انور

ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع

391
علما نے دھواں دھار انداز میں تائیدی تقریریں کیں جنھیں ملکی سطح پر اگلے روز نمایاں سرخیوں کے ساتھ شائع کیا گیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قریباً تمام دینی جماعتوں اور بیشتر سیاسی جماعتوں نے بھی اس قرارداد کی تائید و حمایت کی۔یہی وجہ تھی کہ 1956ء کے آئین میں جداگانہ انتخابات کرانے کی ترمیم کی گئی،لیکن افسوس کہ انتخابات کا انعقاد نہ ہو سکا اور کئی محلاتی سازشوں کے بعد 1958ء میں جنرل ایوب خان نے مارشل لاء لگا دیا۔اگر انتخابات ہو جاتے تو ملکی جغرافیہ اور دینی اقدار کی وہ حالت نہ ہوتی جو بدقسمتی سے ملک کا مقدر بن گئی۔ پانچویں کانفرنس 16,15,14 مارچ 1958ء کو مولانا سید محمد داود غزنوی کی صدارت میں کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوئی،جس کا خطبۂ استقبالیہ مولانا رضاء اﷲ ثنائی نے ارشاد فرمایا،جو مولانا ثناء اﷲ امرتسری کے پوتے اور بڑے وضع دار،خوب صورت جسم و جان اور وجیہ شکل و صورت رکھتے تھے۔انھوں نے اپنے خطبے میں تقسیمِ ملک سے قبل سرگودھا کی مسلکی،علمی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے 1947ء کے انقلاب کو نہایت مفید قرار دیا۔مہاجرین کی اکثریت مسلکِ اہلِ حدیث کی حامل تھی اور پھر سردارِ اہلِ حدیث حضرت مولانا ثناء اﷲ کی یہاں آمد سے جماعت کا حوصلہ مزید بڑھا،لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا،مولانا ثناء اﷲ امرتسری 1948ء میں وفات پا گئے،لیکن وہ زندگی کے آخری ایام میں عالی شان جامع مسجد اہلِ حدیث کا قیام عمل میں لائے،جس کی برکت سے دن بہ دن جماعت منظم صورت میں آگے بڑھتی چلی گئی۔انھوں نے اپنے خطبے کے آخر میں جماعتی تنظیم کے سلسلے میں مولانا غزنوی اور مولانا محمد اسماعیل سلفی کی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
10مقدمہ
16پیش لفظ
21حرفِ چند
37حافظ محمد اسماعیل روپڑی
54مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ
61غزنوی چشمۂ فیض
69جب مولانا غزنوی آخرت کے راہی بن گئے!
74حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ
90مولانا احمد دین گکھڑوی
102حضرت مولانا محمد اسماعیل ذبیح
114مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان مرحوم
118حضرت حافظ محمد گوندلوی
122علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خوش گوار یادیں !
130شہدائے اہلِ حدیث کی یاد میں
134شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد صدیق فیصل آبادی
143حضرت پیر سید بدیع الدین شاہ راشدی
148میاں فضل حق ۔۔۔ایک اَن تھک قائد
152فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ سے ایک ملاقات
156خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری کی یاد میں
164مولانا غلام اﷲ امرتسری بھی مرحوم ہو گئے!
168پیکرِ علم و فضل ۔۔۔قاری عبدالخالق رحمانی
173مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں
180مولانا عبدالغفار حسن
185مولانا عبدالسلام کیلانی مرحوم
188حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی کا سانحۂ ارتحال
194مولانا محمد صدیق اختر (وفات: 14 اکتوبر 2008ء) اور مولانا محمد علی جانباز (پیدایش: 1936ء ،وفات: 13 دسمبر 2008ء) کی رحلت
198مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی کا سانحۂ ارتحال
201ڈاکٹر محمود احمد غازی ۔۔۔ایک عظیم مفکر و خطیب
204مولانا عبدالقادر ندوی (پیدایش: 1927ء ،وفات: 8 مارچ 2011ء) اور مولانا محمد اعظم (پیدایش: مئی 1944ء ،وفات: 15 مارچ 2011ء) کا انتقالِ پرملال
210میاں نعیم الرحمان کا سانحۂ ارتحال
216مولانا معین الدین لکھوی ۔۔۔۔علم و عمل کی ممتاز ہستی
223محترم مولانا محمد عبداﷲ گورداسپوری مدظلہ العالی<mfnote>
228مولانا حافظ محمد یوسف (چونیاں،فیصل آباد) کا انتقالِ پرملال
233پروفیسر قاضی مقبول احمد کی رحلت
237مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ
245مولانا عبدالعزیز حنیف
250حاجی غلام محمد ۔۔۔ایک ہمدرد اور ہر دلعزیز بزرگ
255الحاج صوفی احمد دین
262ہمارے نامور اسلاف کا طریقۂ وعظ و تذکیر
268چند بھولی بسری یادیں
280ملفوظاتِ اسلاف
287تحریکِ پاکستان کی نظریاتی اساس اور علمائے اہلِ حدیث
293تحریکِ پاکستان اور علمائے اہلِ حدیث
302تحریکِ پاکستان میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
31023 مارچ کے پس منظر میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
315قیامِ پاکستان میں نوجوان علمائے اہلِ حدیث کا کردار
322اگست کی یادیں
32916 دسمبر 1971ء کا سانحہ اور ہمارے اسلاف
33528 فروری 53ء کی تحریکِ ختمِ نبوت
3431953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت ۔۔۔ایک جھلک
348تحریکِ ختمِ نبوت میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
354جامع مسجد سلفیہ کی تعمیرِ نو ۔۔۔تاریخی پس منظر
3606 ستمبر 1966ء کی ایک حسین یاد
366ایک تاریخ ساز کانفرنس
370’’تاریخِ اہلِ حدیث‘‘ ۔۔۔ایک تاریخی کارنامہ
376’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ ڈاکٹر بہاؤ الدین کی عظیم تاریخی خدمت
381مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ پر ایک نظر
402لقب اہلِ حدیث ۔۔۔ایک علمی و فکری شہ پارہ
Flag Counter