خود تو بدلتے نہیں،قرآن کو بدل دیتے ہیں ہوئے کس قدر فقیہانِ حرم بے توفیقبقول آغا شورش کاشمیری عمفتی تمام شہر کے بدنام ہو گئےلوٹے مراد آباد کے نیلام ہو گئےایک اور جگہ اقبال نے بے راہ رو ملاؤوں کے بارے میں کہا ہے عزِ من بر صوفی و ملا سلامےکہ پیغامِ خدا گفتند ماراولے تاویل شاں در حیرت انداختخدا و جبرائیل و مصطفی رابہرحال عبرت و موعظت اور عزم و عزیمت کی یہ دلگداز داستانیں انتہائی سبق آموز بھی ہیں اور ہمارے سلف صالحین کی جدوجہد پر فخر و انبساط کا باعث بھی ہیں۔آج اﷲ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ہمارا حال بھی روشن اور مستقبل بھی تابناک ہے،کیوں کہ فرزندانِ توحید و سنت کروڑوں کی تعداد میں نہ صرف برصغیر ہند و پاک اور بنگلہ دیش میں ہیں،بلکہ مشرقِ وسطی اور یورپین ممالک میں بھی ان کی بھاری تعداد صراطِ مستقیم پر گامزن ہے۔علمی سائنسی اور ٹیکنالوجی کے اس دورِ ترقیات میں صادقین کی اس تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور شرک و بدعات کے بادل چھٹتے جا رہے ہیں،بقول کسے عاٹھ کے اب بزمِ جہاں کا اور ہی انداز ہےمشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے