Maktaba Wahhabi

ہمارے اسلاف

مؤلف: مولانا محمد یوسف انور

ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع

305
خراجِ تحسین پیش کیا ع قائم ہے ان سے ملتِ بیضا کی آبرو اسلام کا وقار ہیں داود غزنوی یاد رہے مولانا ثناء اﷲ امرتسری اور علامہ میر سیالکوٹی 1906ء میں مسلم لیگ کے تاسیسی دور ہی میں کانگریس کو خیر باد کہہ چکے تھے اور مسلم لیگ کے بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کے ساتھ ساتھ اہم ترین پالیسی اجلاسوں میں بھی ان دونوں کی شرکت ضروری سمجھی جاتی تھی۔ 1920ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کا ایک بڑا جلسہ امرتسر میں حکیم اجمل خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اسی جلسے میں قائد اعظم محمد علی جناح کو آل انڈیا مسلم لیگ کا صدر منتخب کیا گیا۔اس اہم ترین جلسے کی مجلسِ استقبالیہ کے صدر جوان رعنا مولانا ثناء اﷲ امرتسری تھے۔ 1936ء میں ہندوستان کے عام انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ نے جو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا،اس کے ممبران میں بیرسٹر میاں عبدالعزیز مالواڈہ اور مولانا عبدالقادر قصوری (جدِ امجد وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری) کے نام بھی شامل تھے۔ لاہور میں بیرسٹر میاں عبدالعزیز مالواڈہ (والد میاں عبدالمجید مرحوم ناظمِ مالیات مرکزی جمعیت اہلِ حدیث) کی کوٹھی بیرون یکی دروازہ مرکزِ تحریک رہی۔میاں صاحب چند سال مسلم لیگ پنجاب کے صدر بھی رہے اور لاہور کارپوریشن کے میئر بھی۔مولانا ابو الکلام آزاد اور مسٹر جناح اکثر انہی کی اس خوب صورت وسیع کوٹھی میں قیام فرماتے۔آج سے پچیس تیس برس قبل مولانا محمد اسماعیل سلفی کی امارت کے دور میں مرکزی جمعیت کی عاملہ کے کئی اجلاس یہاں منعقد ہوئے۔راقم الحروف کو ان
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
10مقدمہ
16پیش لفظ
21حرفِ چند
37حافظ محمد اسماعیل روپڑی
54مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ
61غزنوی چشمۂ فیض
69جب مولانا غزنوی آخرت کے راہی بن گئے!
74حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ
90مولانا احمد دین گکھڑوی
102حضرت مولانا محمد اسماعیل ذبیح
114مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان مرحوم
118حضرت حافظ محمد گوندلوی
122علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خوش گوار یادیں !
130شہدائے اہلِ حدیث کی یاد میں
134شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد صدیق فیصل آبادی
143حضرت پیر سید بدیع الدین شاہ راشدی
148میاں فضل حق ۔۔۔ایک اَن تھک قائد
152فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ سے ایک ملاقات
156خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری کی یاد میں
164مولانا غلام اﷲ امرتسری بھی مرحوم ہو گئے!
168پیکرِ علم و فضل ۔۔۔قاری عبدالخالق رحمانی
173مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں
180مولانا عبدالغفار حسن
185مولانا عبدالسلام کیلانی مرحوم
188حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی کا سانحۂ ارتحال
194مولانا محمد صدیق اختر (وفات: 14 اکتوبر 2008ء) اور مولانا محمد علی جانباز (پیدایش: 1936ء ،وفات: 13 دسمبر 2008ء) کی رحلت
198مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی کا سانحۂ ارتحال
201ڈاکٹر محمود احمد غازی ۔۔۔ایک عظیم مفکر و خطیب
204مولانا عبدالقادر ندوی (پیدایش: 1927ء ،وفات: 8 مارچ 2011ء) اور مولانا محمد اعظم (پیدایش: مئی 1944ء ،وفات: 15 مارچ 2011ء) کا انتقالِ پرملال
210میاں نعیم الرحمان کا سانحۂ ارتحال
216مولانا معین الدین لکھوی ۔۔۔۔علم و عمل کی ممتاز ہستی
223محترم مولانا محمد عبداﷲ گورداسپوری مدظلہ العالی<mfnote>
228مولانا حافظ محمد یوسف (چونیاں،فیصل آباد) کا انتقالِ پرملال
233پروفیسر قاضی مقبول احمد کی رحلت
237مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ
245مولانا عبدالعزیز حنیف
250حاجی غلام محمد ۔۔۔ایک ہمدرد اور ہر دلعزیز بزرگ
255الحاج صوفی احمد دین
262ہمارے نامور اسلاف کا طریقۂ وعظ و تذکیر
268چند بھولی بسری یادیں
280ملفوظاتِ اسلاف
287تحریکِ پاکستان کی نظریاتی اساس اور علمائے اہلِ حدیث
293تحریکِ پاکستان اور علمائے اہلِ حدیث
302تحریکِ پاکستان میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
31023 مارچ کے پس منظر میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
315قیامِ پاکستان میں نوجوان علمائے اہلِ حدیث کا کردار
322اگست کی یادیں
32916 دسمبر 1971ء کا سانحہ اور ہمارے اسلاف
33528 فروری 53ء کی تحریکِ ختمِ نبوت
3431953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت ۔۔۔ایک جھلک
348تحریکِ ختمِ نبوت میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
354جامع مسجد سلفیہ کی تعمیرِ نو ۔۔۔تاریخی پس منظر
3606 ستمبر 1966ء کی ایک حسین یاد
366ایک تاریخ ساز کانفرنس
370’’تاریخِ اہلِ حدیث‘‘ ۔۔۔ایک تاریخی کارنامہ
376’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ ڈاکٹر بہاؤ الدین کی عظیم تاریخی خدمت
381مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ پر ایک نظر
402لقب اہلِ حدیث ۔۔۔ایک علمی و فکری شہ پارہ
Flag Counter