Maktaba Wahhabi

ہمارے اسلاف

مؤلف: مولانا محمد یوسف انور

ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع

272
قائدین اور نہ مہمان لیڈران ہی،علامہ حسین میر نے آگے بڑھ کر کہا کہ مجھے صدر بنائیے اور فکر مت کیجیے۔ چنانچہ ان کی صدارت میں جلسہ شروع ہوا۔علامہ کشمیری صاحب کرسیِ صدارت پر براجمان،لیکن پیچھے ٹیک لگائے یوں دکھائی دیتے کہ سو رہے ہیں۔مصنوعی نیند میں کچھ خراٹے بھی سنائی دیے۔جب کوئی مقرر اسٹیج پر آتا اور اس کی تقریر کا آغاز ہوتا تو علامہ صاحب سونے لگ جاتے۔نعروں کے موقعوں پر یا مقرر کی تبدیلی پر ایک دو منٹ کے لیے جاگتے معلوم ہوتے،پھر آنکھیں بند کر لیتے۔مولانا غزنوی،مولانا ظفر علی خان،سید عطاء اﷲ شاہ بخاری اور آغا شورش کی شعلہ بار تقریروں کے بعد اسٹیج مائیک پر آئے اور حمد و ثنا کے بعد یوں گویا ہوئے: ’’اہالیانِ ملتان! آپ خوش قسمت لوگ ہیں جنھوں نے ملک کے مشہور و معروف مقررین کے خطابات سنے،مگر میری بدقسمتی رہی کہ کئی روز کے متواتر سفر کے باعث تھکا ماندہ کرسی پر بیٹھا سویا رہا اور ان ہستیوں کے خیالاتِ عالیہ کے سننے سے محروم رہا۔‘‘ جلسے کے اختتام پر سبھی قائدین گرفتار کر لیے گئے۔آغا شورش کاشمیری لکھتے ہیں کہ میں اسٹیج کے نیچے چھپ گیا،لیکن بالآخر گرفتار کر لیا گیا۔علامہ حسین میر بخیر و خوبی واپس لاہور آ گئے،کیوں کہ انھوں نے صدارتی ذمے داری کی نفی کر دی کہ وہ تو نیند میں تھے! ایک کھانے پر علامہ حسین میر کی خوش خوراکی کے سبب ان کی گھنی بھاری ڈاڑھی شوربے کے قطروں سے بھر گئی۔مولانا داود غزنوی کھانے کے بعد علامہ میر کی ڈاڑھی کی طرف اشارہ کر کے فرمانے لگے کہ ’’علامہ صاحب! یہ تولیہ مجھے بھی
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
10مقدمہ
16پیش لفظ
21حرفِ چند
37حافظ محمد اسماعیل روپڑی
54مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ
61غزنوی چشمۂ فیض
69جب مولانا غزنوی آخرت کے راہی بن گئے!
74حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ
90مولانا احمد دین گکھڑوی
102حضرت مولانا محمد اسماعیل ذبیح
114مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان مرحوم
118حضرت حافظ محمد گوندلوی
122علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خوش گوار یادیں !
130شہدائے اہلِ حدیث کی یاد میں
134شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد صدیق فیصل آبادی
143حضرت پیر سید بدیع الدین شاہ راشدی
148میاں فضل حق ۔۔۔ایک اَن تھک قائد
152فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ سے ایک ملاقات
156خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری کی یاد میں
164مولانا غلام اﷲ امرتسری بھی مرحوم ہو گئے!
168پیکرِ علم و فضل ۔۔۔قاری عبدالخالق رحمانی
173مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں
180مولانا عبدالغفار حسن
185مولانا عبدالسلام کیلانی مرحوم
188حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی کا سانحۂ ارتحال
194مولانا محمد صدیق اختر (وفات: 14 اکتوبر 2008ء) اور مولانا محمد علی جانباز (پیدایش: 1936ء ،وفات: 13 دسمبر 2008ء) کی رحلت
198مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی کا سانحۂ ارتحال
201ڈاکٹر محمود احمد غازی ۔۔۔ایک عظیم مفکر و خطیب
204مولانا عبدالقادر ندوی (پیدایش: 1927ء ،وفات: 8 مارچ 2011ء) اور مولانا محمد اعظم (پیدایش: مئی 1944ء ،وفات: 15 مارچ 2011ء) کا انتقالِ پرملال
210میاں نعیم الرحمان کا سانحۂ ارتحال
216مولانا معین الدین لکھوی ۔۔۔۔علم و عمل کی ممتاز ہستی
223محترم مولانا محمد عبداﷲ گورداسپوری مدظلہ العالی<mfnote>
228مولانا حافظ محمد یوسف (چونیاں،فیصل آباد) کا انتقالِ پرملال
233پروفیسر قاضی مقبول احمد کی رحلت
237مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ
245مولانا عبدالعزیز حنیف
250حاجی غلام محمد ۔۔۔ایک ہمدرد اور ہر دلعزیز بزرگ
255الحاج صوفی احمد دین
262ہمارے نامور اسلاف کا طریقۂ وعظ و تذکیر
268چند بھولی بسری یادیں
280ملفوظاتِ اسلاف
287تحریکِ پاکستان کی نظریاتی اساس اور علمائے اہلِ حدیث
293تحریکِ پاکستان اور علمائے اہلِ حدیث
302تحریکِ پاکستان میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
31023 مارچ کے پس منظر میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
315قیامِ پاکستان میں نوجوان علمائے اہلِ حدیث کا کردار
322اگست کی یادیں
32916 دسمبر 1971ء کا سانحہ اور ہمارے اسلاف
33528 فروری 53ء کی تحریکِ ختمِ نبوت
3431953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت ۔۔۔ایک جھلک
348تحریکِ ختمِ نبوت میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
354جامع مسجد سلفیہ کی تعمیرِ نو ۔۔۔تاریخی پس منظر
3606 ستمبر 1966ء کی ایک حسین یاد
366ایک تاریخ ساز کانفرنس
370’’تاریخِ اہلِ حدیث‘‘ ۔۔۔ایک تاریخی کارنامہ
376’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ ڈاکٹر بہاؤ الدین کی عظیم تاریخی خدمت
381مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ پر ایک نظر
402لقب اہلِ حدیث ۔۔۔ایک علمی و فکری شہ پارہ
Flag Counter