Maktaba Wahhabi

ہمارے اسلاف

مؤلف: مولانا محمد یوسف انور

ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع

259
جلسوں کے لیے ان کی ہر طرح کی معاونت ہمیں حاصل رہی۔مرکزی سطح پر ہمارے دانش مند راہنما مولانا سید محمد داود غزنوی اور مولانا اسماعیل سلفی نے مجلسِ عاملہ میں علما کے ساتھ ساتھ تاجر طبقے کی بھی نمایندگی روزِ اول ہی سے رکھ دی تھی،تاکہ مالیات کا شعبہ مالیات سمجھنے والے خود اپنے ہاتھوں انجام دیں،چنانچہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے پہلے ناظمِ مالیات میاں عبدالمجید مجیدیہ فلو ملز مصری شاہ والے تھے۔ مجتہد العصر،مفتیِ دوراں مولانا حافظ عبداﷲ محدث روپڑی،خطیبِ پاکستان حافظ محمد اسماعیل روپڑی اور سلطان المناظرین حافظ عبدالقادر روپڑی رحمہم اللہ اور حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ امیر جماعت اہلِ حدیث پاکستان اور مفسرِ قرآن حافظ عبدالوہاب روپڑی حفظہ اللہ صوفی صاحب مرحوم کی عقیدتوں کے مزکر و محور تھے۔پہاڑی علاقوں ایبٹ آباد،توحید آباد،ایوبیہ اور بالاکوٹ وغیرہ مقامات پر مساجد و مدارس کی تعمیرات میں میاں فضل حق،صوفی احمد دین اور حاجی سردار محمد مرحومین نے بھاری رقوم خرچ کی تھیں،آج الحمد ﷲ یہ ادارے اپنے اپنے مقام پر مسلک کی ترویج و اشاعت کے اہم امور سر انجام دے رہے ہیں۔ جڑانوالہ کی غلہ منڈی میں مسجد اہلِ حدیث کا تنازع تقسیمِ ملک کے فوری بعد شروع ہو گیا تھا،بالآخر نصف صدی کے بعد سپریم کورٹ میں اہلِ حدیث کے حق میں فیصلہ ہوا۔اس لمبی مدت میں چند ہفتوں بعد جڑانوالہ سے میاں محمد صدیق اور میاں زکریا بھٹی مرحومین مجھے لے کر صوفی صاحب کے پاس جاتے،چنانچہ مقدمات کے اخراجات کے لیے وہ ہر بار اپنی گرہ سے لاکھوں روپے ادا کرتے۔جزاھم اللّٰہ أحسن الجزائ۔ ماہِ رمضان المبارک میں ملک کے طول و عرض سے بلکہ چند سالوں سے
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
10مقدمہ
16پیش لفظ
21حرفِ چند
37حافظ محمد اسماعیل روپڑی
54مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ
61غزنوی چشمۂ فیض
69جب مولانا غزنوی آخرت کے راہی بن گئے!
74حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ
90مولانا احمد دین گکھڑوی
102حضرت مولانا محمد اسماعیل ذبیح
114مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان مرحوم
118حضرت حافظ محمد گوندلوی
122علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خوش گوار یادیں !
130شہدائے اہلِ حدیث کی یاد میں
134شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد صدیق فیصل آبادی
143حضرت پیر سید بدیع الدین شاہ راشدی
148میاں فضل حق ۔۔۔ایک اَن تھک قائد
152فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ سے ایک ملاقات
156خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری کی یاد میں
164مولانا غلام اﷲ امرتسری بھی مرحوم ہو گئے!
168پیکرِ علم و فضل ۔۔۔قاری عبدالخالق رحمانی
173مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں
180مولانا عبدالغفار حسن
185مولانا عبدالسلام کیلانی مرحوم
188حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی کا سانحۂ ارتحال
194مولانا محمد صدیق اختر (وفات: 14 اکتوبر 2008ء) اور مولانا محمد علی جانباز (پیدایش: 1936ء ،وفات: 13 دسمبر 2008ء) کی رحلت
198مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی کا سانحۂ ارتحال
201ڈاکٹر محمود احمد غازی ۔۔۔ایک عظیم مفکر و خطیب
204مولانا عبدالقادر ندوی (پیدایش: 1927ء ،وفات: 8 مارچ 2011ء) اور مولانا محمد اعظم (پیدایش: مئی 1944ء ،وفات: 15 مارچ 2011ء) کا انتقالِ پرملال
210میاں نعیم الرحمان کا سانحۂ ارتحال
216مولانا معین الدین لکھوی ۔۔۔۔علم و عمل کی ممتاز ہستی
223محترم مولانا محمد عبداﷲ گورداسپوری مدظلہ العالی<mfnote>
228مولانا حافظ محمد یوسف (چونیاں،فیصل آباد) کا انتقالِ پرملال
233پروفیسر قاضی مقبول احمد کی رحلت
237مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ
245مولانا عبدالعزیز حنیف
250حاجی غلام محمد ۔۔۔ایک ہمدرد اور ہر دلعزیز بزرگ
255الحاج صوفی احمد دین
262ہمارے نامور اسلاف کا طریقۂ وعظ و تذکیر
268چند بھولی بسری یادیں
280ملفوظاتِ اسلاف
287تحریکِ پاکستان کی نظریاتی اساس اور علمائے اہلِ حدیث
293تحریکِ پاکستان اور علمائے اہلِ حدیث
302تحریکِ پاکستان میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
31023 مارچ کے پس منظر میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
315قیامِ پاکستان میں نوجوان علمائے اہلِ حدیث کا کردار
322اگست کی یادیں
32916 دسمبر 1971ء کا سانحہ اور ہمارے اسلاف
33528 فروری 53ء کی تحریکِ ختمِ نبوت
3431953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت ۔۔۔ایک جھلک
348تحریکِ ختمِ نبوت میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
354جامع مسجد سلفیہ کی تعمیرِ نو ۔۔۔تاریخی پس منظر
3606 ستمبر 1966ء کی ایک حسین یاد
366ایک تاریخ ساز کانفرنس
370’’تاریخِ اہلِ حدیث‘‘ ۔۔۔ایک تاریخی کارنامہ
376’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ ڈاکٹر بہاؤ الدین کی عظیم تاریخی خدمت
381مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ پر ایک نظر
402لقب اہلِ حدیث ۔۔۔ایک علمی و فکری شہ پارہ
Flag Counter