آج سے پچیس تیس برس پیچھے چلے جائیں تو علم و فضل اور زہد و تقویٰ کی ایسی شخصیات حیات تھیں،جنھیں ہمارے بزرگ اور مردم شناس عالمِ دین مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف گاہے گاہے اپنے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں مدعو کرتے۔ذکر و فکر اور تزکیہ و اصلاح کی کئی روز تک محفلیں آراستہ کرتے،مدعوین میں ایسی پاکباز ہستیاں ہوا کرتی تھیں،جن کے روحانی کمالات اور تقویٰ و عفاف سے لوگ خوب استفادہ کرتے اور اپنے قلوب کو ان کے فیوض سے منور کرتے،ان اصحابِ فضیلت میں مولانا حافظ محمد یحییٰ عزیز کو بھی ممتاز مقام حاصل تھا،دیگر حضرات میں سے چند ایک کے اسمائے گرامی ذہن میں اس طرح آ رہے ہیں:حضرت مولانا سید مولانا بخش کومویحضرت مولانا محی الدین لکھویحضرت شیخ الحدیث مولانا عبداﷲ جھال خانوآنہحضرت شیخ الحدیث محمد عبداﷲ ویرووالویحضرت مولانا سید ابوبکر غزنویحضرت مولانا حکیم محمد عبداﷲ آف جہانیاں حضرت مولانا محمد یحییٰ شرقپوریرحمۃ اللّٰہ علیھم أجمعینالمیہ تو یہ ہے کہ اس قافلۂ صدق و صفائی کی آخری نشانی بقیۃ السلف حافظ محمد یحییٰ بھی اﷲ کو پیارے ہو گئے۔اب ایسی روح پرور مجالس کہاں ؟ مادی اور نفسی نفسی کے اس دورِ انحطاط میں معیار بدل گئے ہیں،خلوص و عفاف اور شرافت و نجابت صرف نام کی حد تک رہ گئی ہیں۔روحانیت اور قلبی صالحیت کی جگہ نمود و نمایش ہی