Maktaba Wahhabi

ہمارے اسلاف

مؤلف: مولانا محمد یوسف انور

ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع

137
تعلیم مکمل کرنے کے بعد ابتدائی دینی تعلیم قریبی گاؤں لکڑوالہ میں مولوی دین محمد مرحوم سے حاصل کی۔جس کے بعد علاقے کے معروف اور ولی اﷲ بزرگ عالمِ دین مولانا میاں محمد باقر کے مدرسہ جھوک دادو میں داخلہ لیا اور حضرت حافظ محمد عبداﷲ بڈھی مالوی سے سندِ فراغت حاصل کی،پھر حافظ محمد گوندلوی کی خدمت میں حاضر ہو کر دوبارہ صحیح بخاری پڑھی۔مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی اور مولانا شرف الدین دہلوی سے بھی انھیں شرفِ تلمذ حاصل ہوا۔ برصغیر کی تقسیم سے پہلے ہی انھوں نے خطابت اور فنِ مناظرہ میں نام پیدا کر لیا تھا۔1953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت کے زمانے میں تاندلیانوالہ جیسے دیہی قصبے کو بڑی شہرت ملی،جس کی وجہ مولانا محمد صدیق خطیب مرکزی جامع مسجد اہلِ حدیث غلہ منڈی تاندلیانوالہ اور شاعرِ توحید و سنت مولانا محمد ابراہیم خادم کا وہاں مرزائیت کے خلاف اس تحریک میں نمایاں کردار تھا۔اس راہ میں دونوں رفقا نے کئی ماہ تک قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ اوائل 1955ء میں آپ فیصل آباد تشریف لائے۔نقل مکانی کا سبب یہ ہوا کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی عظیم درس گاہ جامعہ سلفیہ کی انہی دنوں بنیاد رکھی گئی،مگر ضروری عمارت کی تعمیر سے قبل طے پایا کہ جامع مسجد اہلِ حدیث مرکزی امین پور بازار میں کلاسوں کا اجرا کر دیا جائے۔جامعہ کے انتظامی امور اور مسجد کی خطابت کے لیے حضرت مولانا محمد داود غزنوی کی نگاہِ مردم شناس مولانا محمد صدیق پر پڑی،چنانچہ مولانا محمد غزنوی کے مجبور کرنے پر مولانا محمد صدیق مستقل طور پر فیصل آباد رہایش پذیر ہو گئے۔خطابت کے فرائض،جامعہ کی نظامت اور تدریسی ذمے داریوں کو ابتدائی مشکلات کے باوجود انھوں نے خوب نبھایا۔اس سلسلے میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث
x
صفحہعنوان
7عرضِ ناشر
10مقدمہ
16پیش لفظ
21حرفِ چند
37حافظ محمد اسماعیل روپڑی
54مولانا سید محمد داود غزنوی رحمہ اللہ
61غزنوی چشمۂ فیض
69جب مولانا غزنوی آخرت کے راہی بن گئے!
74حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ
90مولانا احمد دین گکھڑوی
102حضرت مولانا محمد اسماعیل ذبیح
114مرکزی جمعیت کے سینئر نائب امیر اول مولانا خان مہدی زمان خان مرحوم
118حضرت حافظ محمد گوندلوی
122علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی خوش گوار یادیں !
130شہدائے اہلِ حدیث کی یاد میں
134شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد صدیق فیصل آبادی
143حضرت پیر سید بدیع الدین شاہ راشدی
148میاں فضل حق ۔۔۔ایک اَن تھک قائد
152فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ سے ایک ملاقات
156خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری کی یاد میں
164مولانا غلام اﷲ امرتسری بھی مرحوم ہو گئے!
168پیکرِ علم و فضل ۔۔۔قاری عبدالخالق رحمانی
173مولانا قاری عبدالخالق رحمانی کی یاد میں
180مولانا عبدالغفار حسن
185مولانا عبدالسلام کیلانی مرحوم
188حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی کا سانحۂ ارتحال
194مولانا محمد صدیق اختر (وفات: 14 اکتوبر 2008ء) اور مولانا محمد علی جانباز (پیدایش: 1936ء ،وفات: 13 دسمبر 2008ء) کی رحلت
198مولانا حافظ عبدالرزاق سعیدی کا سانحۂ ارتحال
201ڈاکٹر محمود احمد غازی ۔۔۔ایک عظیم مفکر و خطیب
204مولانا عبدالقادر ندوی (پیدایش: 1927ء ،وفات: 8 مارچ 2011ء) اور مولانا محمد اعظم (پیدایش: مئی 1944ء ،وفات: 15 مارچ 2011ء) کا انتقالِ پرملال
210میاں نعیم الرحمان کا سانحۂ ارتحال
216مولانا معین الدین لکھوی ۔۔۔۔علم و عمل کی ممتاز ہستی
223محترم مولانا محمد عبداﷲ گورداسپوری مدظلہ العالی<mfnote>
228مولانا حافظ محمد یوسف (چونیاں،فیصل آباد) کا انتقالِ پرملال
233پروفیسر قاضی مقبول احمد کی رحلت
237مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی مجسم تاریخ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ
245مولانا عبدالعزیز حنیف
250حاجی غلام محمد ۔۔۔ایک ہمدرد اور ہر دلعزیز بزرگ
255الحاج صوفی احمد دین
262ہمارے نامور اسلاف کا طریقۂ وعظ و تذکیر
268چند بھولی بسری یادیں
280ملفوظاتِ اسلاف
287تحریکِ پاکستان کی نظریاتی اساس اور علمائے اہلِ حدیث
293تحریکِ پاکستان اور علمائے اہلِ حدیث
302تحریکِ پاکستان میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
31023 مارچ کے پس منظر میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
315قیامِ پاکستان میں نوجوان علمائے اہلِ حدیث کا کردار
322اگست کی یادیں
32916 دسمبر 1971ء کا سانحہ اور ہمارے اسلاف
33528 فروری 53ء کی تحریکِ ختمِ نبوت
3431953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت ۔۔۔ایک جھلک
348تحریکِ ختمِ نبوت میں علمائے اہلِ حدیث کا کردار
354جامع مسجد سلفیہ کی تعمیرِ نو ۔۔۔تاریخی پس منظر
3606 ستمبر 1966ء کی ایک حسین یاد
366ایک تاریخ ساز کانفرنس
370’’تاریخِ اہلِ حدیث‘‘ ۔۔۔ایک تاریخی کارنامہ
376’’تحریکِ ختمِ نبوت‘‘ ڈاکٹر بہاؤ الدین کی عظیم تاریخی خدمت
381مورخِ اہلِ حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی کی تصنیف ’’استقبالیہ و صدارتی خطبات‘‘ پر ایک نظر
402لقب اہلِ حدیث ۔۔۔ایک علمی و فکری شہ پارہ
Flag Counter