اور میاں فضل حق مرحومین شامل تھے۔مظفر آباد آزاد کشمیر کے سالانہ جلسہ،زیرِ سرپرستی مولانا محمد یونس اثری،سے واپسی پر خان مہدی زمان خان کے گاؤں کھلا بٹ میں ان کی دعوت پر رات کا قیام تھا۔ان کی لمبی چوڑی رہایش گاہ کے ایک بڑے ہال میں رات کو خوب مجلس رہی۔خان صاحب نے مولانا صمصام سے فرمایش کی کہ وہ نظم سنائیں جس میں ’’صمصام نمانا‘‘ آخری مصرع آتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے یہ نظم امرتسر میں حضرت مولانا ثناء اﷲ رحمہ اللہ کی صدارت میں منعقدہ جلسے میں مولانا صمصام سے سنی تھی،جسے بہت پسند کیا گیا تھا اور مولانا ثناء اﷲ ہر مصرعے پر تحسین فرماتے اور اسے دوبارہ،سہ بارہ پڑھنے کے لیے کہتے چلے جا رہے تھے،چنانچہ مولانا صمصام نے اپنے مخصوص انداز میں نظم سنانا شروع کر دی،جس کے چند مصرعے مجھے بھی ازبر ہیں عمخلوق خدا دی اِک پاسے محبوب ربانا اِک پاسےسارے جگ دی دھرتی اِک پاسے میرا عرب سہانا اِک پاسےوالضحیٰ دیاں چمکاں اِک پاسے چہرے دیاں دمکاں اِک پاسےپتھراں دا پھٹنا اِک پاسے چند پھاڑ دکھانا اِک پاسےاِک کشتی دا ضامن اِک پاسے سارے جگ دا مہانا اِک پاسےربِ نفسی آوازہ اِک پاسے ربِ امتی تقاضا اِک پاسےسارے جگ دے پاپی اِک پاسےصمصام نمانا اِک پاسےتقسیمِ ملک سے قبل پنجاب کے دیہی علاقوں میں جب رات کو بوڑھے اور جوان چوکوں اور تھڑوں پر بیٹھتے تو ان کی محفلوں میں ہیر رانجھا،سوہنی مہینوال وغیرہ کے