Maktaba Wahhabi

مچھلی کے پیٹ میں

مؤلف: ابو حسان محمد منیر قمر

ناشر: مراکزدعوت وارشادالخیر الظہران الدمام

سال شائع: 2004

سے مشورہ کرنے لگے کہ اسے دین اسلام قبول کرنے سے کیسے روکیں؟ اب انھوں نے اسے کہا: اے اعشیٰ! وہ نبی تو زنا کاری کو حرام قرار دیتا ہے۔اس نے کہا: میں عمر رسیدہ اور بوڑھا آدمی ہوں۔مجھے اب عورتوں کی کوئی حاجت ہی نہیں رہی۔ انھوں نے اسے یوں ورغلانا چاہا کہ وہ تو شراب کو حرام کہتا ہے، اس نے جواب دیا کہ یہ شرابِ خانہ خراب انسان کی عقل کو زائل کر دیتی ہے مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جب انھوں نے دیکھ لیا کہ یہ تو اسلام لانے کا پختہ ارادہ کیے بیٹھا ہے، لہٰذا اب انھوں نے ایک دوسری خطرناک چال چلی اور اسے مال کا لالچ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم اسلام قبول نہ کرو اور اپنے آبائی دین کے ساتھ ہی یہیں سے واپس لوٹ جاؤ تو اس کے عوض میں ہم آپ کو ایک سو اونٹ دیں گے۔ اب اس نے مال کے بارے میں سوچنا شروع کیا کہ یہ تو بہت بڑی دولت و ثروت ہے ، اب شیطان اس کی عقل پر غالب آگیا اور وہ مال کی پیشکش(Offer)کے سامنے ڈھیر ہوگیا۔ان کی طرف متوجہ ہوکر کہنے لگا: ہاں! البتہ تمھاری یہ مال کی پیشکش مجھے منظور ہے..انہوں نے اس کے لیے سو اونٹ جمع کیے۔اس نے وہ سب لیے اور واپس اپنی قوم کی طرف اپنے کفر کے ساتھ ہی لوٹ گیا۔وہ اپنے آگے آگے سو اونٹ ہانکے لیے جا رہا تھا اور اس متاعِ دنیا پر بڑا شاداں و فرحاں تھا۔اس کے دماغ میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ اس کے پاس شعروں کی ثروت کے ساتھ ساتھ ہی جاہ و منزلت
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8نابینا نے بینا کو راہ دکھلائی
21ایک تھا بادشاہ
26ایک داعی ڈانس کلب میں
32گمراہ بوڑھا
37سارہ بیٹی
49ایک تائب کی یاداشت
65مچھلی کے پیٹ میں
71بےشمار گناہ۔اور بے پایاں بخشش
73کوئی ماں اپنے بیٹے کو آگ میں پھینک سکتی ہے؟
76چند لمحات ہسپتال میں
85ایمان وعزیمت کے پہاڑ
91اللہ کی پناہ چاہتا ہوں
95جنت پا گئے
100ایک گلوکار کی توبہ
110قصہ ایک بطلِ اسلام کا
126گناہ کی چابی
131بارانِ رحمت کے نزول میں رکاوٹ
134جرأت مندانہ فیصلہ
143جنت میں اپنا مقام دیکھ لیا
147موت کی دہلیز پر
159تارکِ قرآن ہو کر
Flag Counter