Maktaba Wahhabi

مچھلی کے پیٹ میں

مؤلف: ابو حسان محمد منیر قمر

ناشر: مراکزدعوت وارشادالخیر الظہران الدمام

سال شائع: 2004

نے اس کی طرف دیکھا اور اندر ہی اندر کہنے لگا … تم نابینا نہیں ہو… بلکہ دراصل اندھا تو میں ہوں، جو ان فاسق و فاجر دوستوں کے پیچھے کھِچا چلا جاتا رہا جو مجھے نارِ جہنم کی طرف گھسیٹتے لیے جارہے تھے۔ مسجد سے ہم باپ بیٹا دونوں گھر لوٹے تو دیکھا کہ میر ی بیوی سالم کے بارے میں بڑی تشویش میں مبتلا تھی۔لیکن اب اس کی تشویش خوشی کے جذبات سے مغلوب ہو کر آنسوؤں کی جھڑی کی شکل اختیار کر گئی کیونکہ اسے پتا چلا کہ آج سالم کے ساتھ میں نے بھی نماز جمعہ ادا کی ہے۔وہ دن اور آج کا دن۔میں نے کبھی مسجد میں نمازِ باجماعت قضا نہیں ہونے دی۔میں نے اپنی بُر ی سوسائٹی کو چھوڑ دیا اور بُرے ساتھیوں سے ناتا توڑ لیا۔ان کی بجائے اب میری دوستی اُن اچھے اور نیک لوگوں سے ہو چکی تھی جن سے میرا ملنا جلنا مسجد میں ہوا۔ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کے بعد میں نے ایمان کی صحیح حلاوت و شیرینی پائی اور خوب مزہ چکھا۔ان سے میں نے وہ چیزیں سیکھیں جن سے مجھے دنیا داری نے غافل کر رکھا تھا۔ میں نے کبھی کوئی حلقۂ ذکر و درس نہیں چھوڑا اور نہ ہی میں نے کبھی نمازِ وتر و تہجد قضا ہونے دی ہے۔اور صرف ایک ہی مہینے میں میں نے کئی مرتبہ پورے قرآنِ کریم کو ختم کیا۔میں اپنی زبان کو ہمیشہ ذکرِ الٰہی سے تر رکھتا ہوں تاکہ شاید اللہ تعالیٰ اسی طرح ہی میرا دین سے دور رہنا، لوگوں سے تمسخر کرنا اور ان کا مذاق اڑانا مجھے بخش دے۔ میں نے محسوس کر لیا ہے کہ میں اب اپنے افرادِ خانہ سے پہلے کی نسبت بہت ہی قریب ہو گیا ہوں۔اب وہ خوفزدہ سی اور ڈری ہوئی نظریں غائب
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8نابینا نے بینا کو راہ دکھلائی
21ایک تھا بادشاہ
26ایک داعی ڈانس کلب میں
32گمراہ بوڑھا
37سارہ بیٹی
49ایک تائب کی یاداشت
65مچھلی کے پیٹ میں
71بےشمار گناہ۔اور بے پایاں بخشش
73کوئی ماں اپنے بیٹے کو آگ میں پھینک سکتی ہے؟
76چند لمحات ہسپتال میں
85ایمان وعزیمت کے پہاڑ
91اللہ کی پناہ چاہتا ہوں
95جنت پا گئے
100ایک گلوکار کی توبہ
110قصہ ایک بطلِ اسلام کا
126گناہ کی چابی
131بارانِ رحمت کے نزول میں رکاوٹ
134جرأت مندانہ فیصلہ
143جنت میں اپنا مقام دیکھ لیا
147موت کی دہلیز پر
159تارکِ قرآن ہو کر
Flag Counter