Maktaba Wahhabi

مچھلی کے پیٹ میں

مؤلف: ابو حسان محمد منیر قمر

ناشر: مراکزدعوت وارشادالخیر الظہران الدمام

سال شائع: 2004

115
نئے بشپ کو بڑا ہی عبادت گزار پایا۔وہ دنیا سے بے رغبت اور آخرت کا طلبگار تھا۔اس کے شب و روز عبادت ہی میں گزرتے تھے۔میں اس سے اتنی محبت کرنے لگا کہ میرے خیال میں مَیں نے اس قدر محبت کبھی کسی سے نہیں کی تھی۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ مسلسل اس کی خدمت کرتے رہے۔حتیٰ کہ وہ بہت بوڑھا ہوگیا اور بالآخر اسے موت کے پنجے نے آدبوچا۔وہ اس کے فراق پر بہت ہی حزین و غمگین ہوئے اور انھیں اس بات کا خدشہ لاحق ہوگیا کہ پتا نہیں۔اس کے بعد وہ اس کے دین پر قائم رہ سکیں گے یا نہیں۔؟ بشپ کے مرنے سے پہلے انھوں نے اس سے پوچھا: آپ دیکھ رہے ہیں کہ تمھارے لیے امرِ الٰہی(وقتِ وفات)تو پہنچ ہی چکا ہے۔مجھے بتاؤ کہ اب میں کس کا دامن تھاموں؟ اس نے کہا: بیٹا! اللہ کی قسم! میں کسی ایسے شخص کو نہیں جانتا جو میرے عقائد و اعمال والا ہو۔لوگوں نے دین کو بدل دیا ہے۔وہ ہلاکت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اور انھوں نے بکثرت اپنے معتقدات و احکام کو ترک کر دیا ہے۔ہاں! صرف موصل شہر(عراق)میں ایک آدمی ایسا ہے جس کا عقیدہ و عمل مجھ جیسا ہے۔وہ فلاں نام کا آدمی ہے۔تم فوراً اس کے پاس چلے جاؤ۔ جب یہ عابد و زاہد آدمی فوت ہوگیا تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ شام سے نکل گئے اور عراق جاکر موصل کے اس شخص سے جاملے۔اب انھوں نے اس کے پاس اقامت اختیار کرلی اور تب تک وہیں رہے، جب تک وہ شخص فوت نہیں
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8نابینا نے بینا کو راہ دکھلائی
21ایک تھا بادشاہ
26ایک داعی ڈانس کلب میں
32گمراہ بوڑھا
37سارہ بیٹی
49ایک تائب کی یاداشت
65مچھلی کے پیٹ میں
71بےشمار گناہ۔اور بے پایاں بخشش
73کوئی ماں اپنے بیٹے کو آگ میں پھینک سکتی ہے؟
76چند لمحات ہسپتال میں
85ایمان وعزیمت کے پہاڑ
91اللہ کی پناہ چاہتا ہوں
95جنت پا گئے
100ایک گلوکار کی توبہ
110قصہ ایک بطلِ اسلام کا
126گناہ کی چابی
131بارانِ رحمت کے نزول میں رکاوٹ
134جرأت مندانہ فیصلہ
143جنت میں اپنا مقام دیکھ لیا
147موت کی دہلیز پر
159تارکِ قرآن ہو کر
Flag Counter