Maktaba Wahhabi

فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز دعوۃ الجالیات

سال شائع: 2007

امت تک پہنچانے کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا۔ ٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جنہوں نے دین ِ اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ حتی کہ اپنی جانوں تک کو قربان کردیا اور شیوۂ فرمانبرداری کی ایسی مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک پڑھی اور سنی جاتی رہیں گی۔ ٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جن کے ایمانِ صادق کو اللہ تعالی نے باقی لوگوں کیلئے معیار قرار دیا ہے،فرمان باری تعالی ہے: ﴿فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِہِ فَقَدِ اہْتَدَوا وَّإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّمَا ہُمْ فِیْ شِقَاقٍ﴾[البقرۃ:۱۳۷] ترجمہ:’’پس اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یافتہ ہو جائیں اور اگر منہ پھیر لیں(اور نہ مانیں)تو وہ(اس لئے کہ آپ کی)مخالفت پر تلے ہوئے ہیں۔‘‘ ٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جن کا راستہ چھوڑنے پر اللہ تعالی نے جہنم کی وعید سنائی ہے۔فرمان باری تعالی ہے: ﴿وَمَن یُّشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدَی وَیَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہِ مَا تَوَلَّی وَنُصْلِہِ جَہَنَّمَ وَسَاء تْ مَصِیْرًا﴾[النساء:۱۱۵] ترجمہ:’’اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالفت
x
صفحہعنوان
7تمہید
10صحابی کسے کہتے ہیں؟
11صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل قرآن مجید میں
22صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل احادیثِ نبویہ میں
26خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے فضائل
281 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل
332 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل
373 حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل
404 حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل
43فضائل اہل بیت رضی اللہ عنہم
48فضائل ازواج مطہرات( رضی اللّٰهُ عنہن )
53حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
56حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل
60اہلِ بیت رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بالخصوص
67حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین پیار ومحبت
70اہل بیت اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین رشتے
75انصارِ مدینہ کے فضائل
82اہلِ بدر کے فضائل
83اہلِ اُحد کے فضائل
84بیعت ِ رضوان میں شریک ہونے والے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل
87صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ
Flag Counter