Maktaba Wahhabi

فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز دعوۃ الجالیات

سال شائع: 2007

صحابی کسے کہتے ہیں؟ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب ذکر کرنے سے پہلے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ’’صحابی‘‘ کسے کہتے ہیں؟ حافظ ابن حجر رحمہ اﷲ نے ’’صحابی‘‘ کی تعریف یوں کی ہے: ’’الصحابی من لقی النبی صلي اللّٰهُ عليه وسلم مؤمنا بہ ومات علی الإسلام‘‘ یعنی ’’صحابی اسے کہتے ہیں جس نے حالتِ ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور اسلام پر ہی فوت ہوا۔‘‘ پھر اس کی شرح کرتے ہوئے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس تعریف کے مطابق ہر وہ شخص صحابی شمار ہوگا جو رسول ا ﷲصلی اللہ علیہ وسلم سے اس حال میں ملا کہ وہ آپ کی رسالت کو مانتا تھا،پھر وہ اسلام پر ہی قائم رہا یہاں تک کہ اس کی موت آگئی،خواہ وہ زیادہ عرصے تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا یاکچھ عرصہ کے لئے۔اور خواہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کو روایت کیا ہو یا نہ کیا ہو۔اور خواہ وہ آپ کے ساتھ کسی جنگ میں شریک ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔اور خواہ اس نے رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا یا بصارت نہ ہونے کے سبب وہ آپ کا دیدار نہ کرسکا،ہر دو صورت میں وہ ’’صحابیٔ رسول’‘شمار کیا جائے گا۔اور ایسا شخص ’’صحابی’‘متصور نہیں ہوگا جو آپ پر ایمان لانے کے بعد مرتد ہوگیا۔[الإصابۃ فی معرفۃ الصحابۃ:ج۱ ص ۷۔۸]
x
صفحہعنوان
7تمہید
10صحابی کسے کہتے ہیں؟
11صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل قرآن مجید میں
22صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل احادیثِ نبویہ میں
26خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے فضائل
281 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل
332 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل
373 حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل
404 حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل
43فضائل اہل بیت رضی اللہ عنہم
48فضائل ازواج مطہرات( رضی اللّٰهُ عنہن )
53حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
56حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل
60اہلِ بیت رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بالخصوص
67حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین پیار ومحبت
70اہل بیت اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین رشتے
75انصارِ مدینہ کے فضائل
82اہلِ بدر کے فضائل
83اہلِ اُحد کے فضائل
84بیعت ِ رضوان میں شریک ہونے والے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل
87صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ
Flag Counter