اہل بیت اور آل الخطاب رضی اللہ عنہم کے درمیان شادیاں:شمار1234اہل البیت رضی اللہ عنہمحضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وسلمالحسین بن علی بن علی زین العابدین بن الحسینالحسن(المثنی)بن الحسن بن علی بن ابی طالبام کلثوم بنت علی بن ابی طالبآل الخطاب رضی اللہ عنہمحفصہ بنت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہابنت خالد بن ابی بکر بن عبد اللہ بن عمر بن الخطاب رملۃ بنت سعید بن زید بن نفیل العدویعمر بن الخطاب رضی اللہ عنہان رشتوں کے متعلق غور فرمائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اہل بیت اور آل الخطاب رضی اللہ عنہم کے مابین بھی گہرے مراسم تھے،اسی لئے اہل البیت رضی اللہ عنہم کے سربراہ اور ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی،یوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر تھے۔اور آخری رشتہ اِس بات کاپتہ دے رہاہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے درمیان بڑے اچھے تعلقات تھے جس کی بناء پر آخر الذکر صحابی نے اپنی لخت جگر کو اول الذکر صحابی کے نکاح میں دے دیا۔یوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے داماد ٹھہرے اور وہ ان کے سسر۔یاد رہے کہ ام کلثوم حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئیں۔