Maktaba Wahhabi

فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز دعوۃ الجالیات

سال شائع: 2007

وہاں سے روانہ ہوئے تو ہمیں معلوم ہوا کہ بارش تو محض اسی جگہ پر ہی ہوئی تھی جہاں ہم رکے ہوئے تھے۔‘‘ [تفسیر القرطبی:۸/۲۷۹۔تفسیر ابن کثیر:۲/۵۲۲] اور امام قتادۃرحمہ اﷲ کہتے ہیں کہ جنگ تبوک کے سفر میں کھانے پینے کے سامان کی اس قدر کمی تھی کہ کھجور کا ایک دانہ آدھا آدھا کرکے دو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم آپس میں بانٹ لیتے اور شدتِ پیاس کو بجھانے کے لئے کئی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کھجور کے ایک ہی دانے کو چوستے رہتے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ’’ہم غزوۂ تبوک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،اس دوران لوگ شدتِ بھوک میں مبتلا ہوئے اور کہنے لگے،اے اﷲ کے رسول ! اگر آپ اجازت دیں تو ہم اپنے اونٹ ذبح کرلیں،تو آپ نے اجازت دے دی،لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے: اے اﷲ کے رسول ! اگر یہ اپنے اونٹ ذبح کریں گے تو سواریاں کم ہوجائیں گی،آپ انہیں حکم دیں کہ ان کے پاس کھانے کی جو بھی چیز موجود ہو وہ ایک جگہ پر اکھٹی کریں،پھر آپ اﷲ تعالیٰ سے برکت کی دعا فرمائیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ٹھیک ہے،پھر آپ نے ایک چادر(دستر خواں)
x
صفحہعنوان
7تمہید
10صحابی کسے کہتے ہیں؟
11صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل قرآن مجید میں
22صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل احادیثِ نبویہ میں
26خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے فضائل
281 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل
332 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل
373 حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل
404 حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل
43فضائل اہل بیت رضی اللہ عنہم
48فضائل ازواج مطہرات( رضی اللّٰهُ عنہن )
53حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
56حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل
60اہلِ بیت رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بالخصوص
67حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین پیار ومحبت
70اہل بیت اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مابین رشتے
75انصارِ مدینہ کے فضائل
82اہلِ بدر کے فضائل
83اہلِ اُحد کے فضائل
84بیعت ِ رضوان میں شریک ہونے والے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل
87صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ
Flag Counter