Maktaba Wahhabi

197 - 406
٭جب فدک کی جاگیر ہبہ تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حضرت فاطمہ کو ہدیہ کر دی گئی تھی، جیسا کہ تفسیر کاشانی اور دیگر کتب میں ہے تو پھر یہ اسلام کے نظام عدل کے خلاف ہے کہ بیٹیوں کے درمیان عدل و انصاف نہیں کیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری بیٹیوں کو چھوڑ کر صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اتنی جاگیر کیسے ہبہ کر سکتے ہیں ۔ ہم میں سے ہر ایک جانتا ہے کہ فتح خیبر کا واقعہ سن سات ہجری کا ہے۔ جبکہ حضرت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال سن آٹھ ہجری میں اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا انتقال سن نو ہجری میں ہوا۔ یہ کیسے تصورکیا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیٹی کو نوازیں اور ام کلثوم اور زینب کو چھوڑ دیں ؟ ٭روایات سے تو یہ بات ملتی ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فدک کا مطالبہ کیا تو آپ کا مطالبہ اس کے وراثت ہونے کے اعتبار سے تھا، اور نہ اس کے ہدیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کی وجہ سے تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ارض فدک نہ ہی وراثت تھی اور نہ ہی ہبہ۔ یہ ایسی زمین تھی جس کے متعلق امام یعنی حاکم وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی رائے بھی یہ تھی کہ جب انہیں مسلمانوں کا خلیفہ بنا دیا گیا، تو آپ نے یہ جاگیر حضرت فاطمہ کی وفات کے بعد ان کی اولاد میں سے کسی ایک کو بطور وراثت نہیں دی۔ ایک شیعہ عالم المرتضی [ الملقب معلم الہدی) کہتا ہے: جب معاملہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تک پہنچا، تو آپ سے فدک واپس کرنے کے متعلق گفتگو کی، تو آپ نے فرمایا: ’’مجھے اللہ تعالیٰ سے اس بات پر حیا آتی ہے کہ میں ایسی چیز کو واپس کر دوں جس کو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے روک دیا تھا، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس فیصلہ کو باقی رکھا تھا۔‘‘[1] ٭عباسی خلیفہ ابو العباس السفاح نے بعض مناظرین پر اس دلیل سے حجت پیش کی تھی، اسے ابن جوزی نے تلبیس ابلیس میں نقل کیا ہے۔ کہا ہے: ’’ہم نے سفاح سے روایت کیا ہے کہ ایک دن اس نے خطبہ دیا تو دوران خطبہ ایک شخص کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا: اے امیر المومنین! میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہوں ، مجھ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف میری مدد کریں ، میں اولاد علی رضی اللہ عنہ میں سے ہوں ۔ اس سے پوچھا گیا: تم پر کس نے ظلم کیا ہے؟ تو وہ بولا: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاسے جاگیر فدک چھین کر ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ظلم کیا ہے؟ پوچھا گیا: کیا وہ تمام عہد تم پر ظلم ہی کرتے رہے؟ کہنے لگا:ہاں ۔ پھر پوچھا: ان کے بعد کون آیا؟
Flag Counter