جزم[1] دینے والے حروف کے ابواب وضع کیے اور علم نحو میں ایک کتاب لکھی۔[2] ابو الاسود نحوی ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے، ان کے چند مشہور اشعار ملاحظہ فرمائیں:یا ایہا الرجل المعلم غیرہہلا لنفسک کان ذا التعلیمتصف الدواء لذی السقام و ذی الضناکیما یصح بہ و انت سقیمو نراک تصلح بالرشاد عقولناابدا و انت من الرشاد عدیمابدأ بنفسک فانہہا عن غیہافإذا انتہت عنہ فانت حکیمفہناک یسمع ما تقول و یہتدیبالقول منک و ینفع التعلیملا تنہ عن خلق و تاتی مثلہعار علیک اذا فعلت عظیم[3]’’دوسروں کو تعلیم دینے والے یہ تعلیم تیرے لیے کیوں نہیں ہے؟ تو بیماروں اور کمزوروں کو تندرست کرنے کے لیے علاج تجویز کرتا ہے جبکہ تو خود بیمار ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ تو ہمیشہ ہماری عقلوں کی رشد و ہدایت سے اصلاح کرتا رہتا ہے، حالانکہ تو خود اس سے محروم ہے۔ پہلے اپنے آپ سے آغاز کر اور اپنی ذات کو گمراہی سے روک جب تیری ذات اس سے باز آ جائے گی تو تو حکیم کہلائے گا۔ اس وقت تیری بات سنی بھی جائے گی اور اس سے راہنمائی بھی لی جائے گی اور پھر تعلیم بھی نفع بخش ہو گی۔ دوسروں کو اس کام سے منع نہ کر جو تو خود کیا کرتا ہے اگر تو یہ کام کرے گا تو یہ تیرے لیے باعث عار ہو گا۔‘‘زہد کے بارے میں اس کے چند اشعار ہیں:و اذا طلبت من الحوائج حاجۃفادع الإلہ و أحسن الاعمالا